آر ایس ایس آگ لگانے والی تنظیم کانگریس ہم آہنگی اور بین مذہبی تعلقات کو فروغ دینے والی پارٹی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd October 2017, 10:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،یکماکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہاکہ آر ایس ایس کاکام آگ لگاناہے تو کانگریس کاکام ہم آہنگی اور بین مذہبی تعلقات کو پھیلاناہے۔ چتردرگہ کے مروگھامٹھ میں شرن سنکرتی اتسوا میں حصہ لینے سے قبل اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے بی جے پی رہنما آر اشوک کی جانب سے انہیں بینکی رامیا قرار دینے پر سخت جواب دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگلی دسہرہ تقریب کا افتتاح کرنے کا انہوں نے وعدہ ضرور کیا ہے۔ لیکن اگلا وزیراعلیٰ ہونے کا دعویٰ نہیں کیاہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے یہ بیان جاری کیاہے کہ اگلے انتخابات ان کی قیادت میں ہوں گے اور پارٹی ہائی کمان کے فیصلہ اور اراکین اسمبلی کے ذریعہ وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔ سابق مرکزی وزیر وپارٹی کے سینئر رہنما جناردھن پجاری کی جانب سے اگلے وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور کو بنائے جانے کے تعلق سے سدارامیا نے کہاکہ وہ ہائی کمان نہیں۔ انہوں نے میڈیا کو صلاح دی کہ بلاوجہ الجھن پیدا نہ کرے۔ سدارامیا نے کہاکہ مرکزی حکومت کا نعرہ ’’من کی بات ہے‘‘ لیکن من کی بات سے کوئی ترقی نہیں ہوگی۔ جبکہ ہماری حکومت کا نعرہ کام کی بات ہے جس کا مقصد مرکز کی نقل کرنا نہیں بلکہ عوام کا کام کرنا۔ اس سلسلہ میں کام کی بات اسکیم مرتب کی جارہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ ’’سکال‘‘ عوامی خدمت کے لئے متعارف اسکیم ہے کسی بھی حالت میں اس اسکیم کو بند نہیں کیا جائے گا۔ عوامی کاموں میں تیزی لانے چند ترمیمات کے ذریعہ اس اسکیم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ کسانوں کے قرضے معافی اسکیم میں رقم کی منظوری میں تاخیر نہیں کی گئی ہے۔ اپیکس بینک سمیت کسی بھی سوسائٹی نے رقم جاری نہ ہونے کی شکایت نہیں کی ہے۔ اگر ایسا ہواہے تو فوراً رقم جاری ہوگی۔ اس موقع پر ضلع نگران کار وزیر ایچ آنجنیا، وزیر ٹرانسپورٹ ایچ ایم ریونا، رکن پارلیمان چندرپا سمیت دیگرموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔