مودی ملک کے چوکیدار نہیں کرپشن کے حصے دار ہیں: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2018, 11:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍اگست(ایس او نیوز)سابق وزیر اعلیٰ اور ریاست میں حکمران اتحاد کے چیرمین سدرامیا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک میں کرپشن کا حصے دار قرار دیا۔

بیدر میں کانگریس کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے یہ کہہ کر ملک کا اقتدار سنبھالا تھاکہ وہ ملک کی چوکیداری کریں گے، اصل میں وہ اپنے کچھ سرمایہ دار دوستوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے ان کے کرپشن میں حصے دار ی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چار سال بعد ملک کے عوام پر مودی کا اصلی چہرہ ظاہر ہوا ہے، عوام اب سمجھ چکے ہیں کہ مودی ملک کا کوئی بھلا نہیں کرسکتے۔ جھوٹے وعدوں اور تقریروں سے اب عوام کو گمراہ نہیں کیاجاسکتا۔ اقتدار پر رہ کر پانچ سال مودی نے ملک کے لئے کیا کیاہے اس کا جواب انہیں عوام کو دینا پڑے گا۔

سدرامیا نے کہاکہ آج ملک میں مودی کی سرپرستی میں بدعنوانی عام ہے۔ جھوٹے وعدوں سے عوام کو ایک ہی بار دھوکہ دیا جاسکتا ہے بار بار نہیں۔آنے والے انتخابات میں ملک کے عوام مودی کو ضرور سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی ہوگی اور راہل گاندھی ملک کے اگلے وزیراعظم بنیں گے۔مودی کے من کی بات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ ساڑھے چار سال میں مودی نے ایک بار بھی کام کی بات نہیں کی۔ دلتوں اور کمزور طبقات کے متعلق مودی کو لاپروا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چکنی چپڑی باتوں سے دلتوں اورکسانوں کا کوئی بھلا نہیں ہوگا ، ان کی فلاح کے لئے مرکزنے اب تک کیا ٹھوس قدم اٹھائے ہیں بتائیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکز کی یوپی اے حکومت نے حیدرآباد کرناٹک کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے اسے آئین کی دفعہ 371J کا حصہ بنایا اور اس علاقے کی ترقی کے تئیں اپنی دلچسپی کا ثبوت دیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...