کانگریس وزراء کے لئے سدرامیا کا ڈنر ، سیاسی حلقوں میں ہلچل کا باعث

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st August 2018, 9:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو یکم اگست(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاست میں حکمران اتحاد کے چیرمین سدرامیا کی طرف سے کانگریس کے وزراء کے لئے منعقدہ ڈنر سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ رابطہ کمیٹی کے چیرمین ہونے کے ساتھ سدرامیا کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بھی ہیں ،ان کی طرف سے اچانک کانگریس وزراء کے لئے ڈنر کا اہتمام حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ کانگریس کے چند اہم فیصلوں کا پلاٹ فارم بھی بنا ہوا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ وزیراعلیٰ کمار سوامی کی طرف سے کل مختلف اضلاع کے انچارج وزراء کی جو فہرست جاری کی گئی اس میں کانگریس کے بیشتر وزراء کو غیر اہم اضلاع دئے گئے ہیں۔ وزراء کی اکثریت وزیراعلیٰ کے فیصلے سے سخت ناراض ہے۔ خود سدرامیا نے بھی وزیراعلیٰ کے اس اقدام سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ انچارج وزراء کے تقررات کے معاملے میں ان کی رائے کو نظر انداز کردیاگیا ہے۔ سدرامیا کی طرف سے طلب کی گئی میٹنگ کے دوران آنے والے دنوں میں کانگریس کو مضبوط کرنے اور اقتدار میں زیادہ انحصار جنتادل (ایس) پر نہ کرنے کے متعلق بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔