ہندوستانی سیاست کے لئے تاریخی دن: سدارمیا، چندرابابو نائیڈو، ممتابنرجی اوردیگر لیڈروں نے جمہوریت کی جیت قرار دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th May 2018, 10:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،19؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے سے پہلے بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے وزیراعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ یدی یورپا کے استعفیٰ پر تمام لیڈروں نے ردعمل ظاہر کیا۔

کانگریس سمیت بی جے پی مخالف دیگر سیاسی جماعتوں نے یدی یورپا کے استعفیٰ کو جمہوریت کی جیت سے تعبیر کیا ہے۔ دراصل تمام کی نگاہیں مرکوز تھیں کہ کرناٹک میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے کیونکہ اس سے کانگریس یا تھرڈ فرنٹ کو فائدہ ہو۔

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ وہ سبھی لوگ جو جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں، وہ اس سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کو سبق سکھا سکتے ہیں۔

کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدارمیا نے کہاکہ یہ ہندوستانی سیاست میں یہ تاریخی دن ہے۔ سدارمیا نے کہاکہ  گورنر کا فیصلہ، اس جمہوریت پر دھبہ ہے۔ سدارمیا نے کہاکہ گورنر پر امت شاہ کا بہت دبائو تھا۔ انہوں نے کہاکہ یدی یورپا کے پاس فلورٹیسٹ کے لئے تعداد نہیں تھا۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نےٹوئٹ کرکے کہا  جمہوریت کی جیت کے لئے مبارکباد۔ کرناٹک کو مبارکباد، دیوگوڑا جی، کمار سوامی، کانگریس اور دیگر کو مبارکباد۔

جے ڈی ایس لیڈر کمار سوامی نے کہا کہ وہ گورنر کی طرف سے حکومت تشکیل کرنے کے لئے مدعو کئے جانے کا انتظار کررہے ہیں۔ کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے ٹوئٹ کیا کہ جب کٹھ پتلی کا کھیل دکھانے والا ناکام ہوجاتا ہے تو کٹھ پتلی گر جاتی ہے، ٹوٹ جاتی ہے۔

کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار نے بھی ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک مین جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔ آئین  پر عمل کیا گیاہے۔ کانگریس کی طرف سے میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ہمارے ساتھ کھڑے تھے۔

کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہاکہ ہم کانگریس اور جے ڈی ایس آزاد اور بی ایس پی کے ممبران اسمبلی کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں، جنہوں نے مرکزی حکومت کے ذریعہ سبھی طرح کے لالچوں کی مخالفت کی۔ وہ پارٹی کے اصولوں اور پارٹی قیادت کے ذریعہ اٹھائے گئے فیصلے کے ساتھ کھڑے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔