ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش پرسدرامیا نے کہا؛ اپوزیشن کار ول ادا کرنے کی بجائے بی جے پی بے شرمی پر اتر آئی ہے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st September 2018, 9:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور۔21؍ستمبر(ایس او  نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی  حکمران اتحاد کی رابطہ کمیٹی کے چیرمین سدرامیا نے کہا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کو ایک تعمیری اپوزیشن پارٹی کا رول ادا کرنا چاہئے، لیکن ایسا کرنے کے  بجائے انتہائی بے شرمی سے یہ پارٹی ریاستی حکومت کو گرانے کی کوششوں کو اپنا معمول بناچکی ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے چند بے شرم لیڈروں کی وجہ سے ہر دن ایک نیا مسئلہ کھڑا کیا جارہاہے۔ ریاستی حکومت کے لئے ان لوگوں کی طرف سے کھڑی کی جانے والی پریشانیاں عارضی ہیں۔ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ریاست کے عوام ان لیڈروں کو ضرور سبق سکھائیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ سدرامیا نے بی جے پی کے رابطے میں آنے والے بعض کانگریس اراکین اسمبلی کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان تمام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بی جے پی قائدین کے لالچ میں آکر اپنے سیاسی مستقبل کو تباہ نہ کریں۔ انہوں نے ہری ہر کے رکن اسمبلی رامپا ، ریاستی وزیر رمیش جارکی ہولی اور دیگر سے رابطہ کرکے ان تمام کو بی جے پی کی مبینہ سازشوں سے آگاہ کرایا اور کہاکہ بی جے پی قائدین کی طرف سے ان سے رابطے کی جتنی بھی کوشش کی جائے اس پر وہ کوئی جواب نہ دیں ، اگر جواب نہ دینے پر بی جے پی انہیں بدنام کرنے کی کوشش کرے تو اس پر بھی ردعمل ظاہر نہ کرے۔

ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کے اس بیان پر کہ مرکزی حکومت بی جے پی کی ہے اسی لئے بی جے پی کی طرف سے ریاست میں اقتدار پر آنے کی کوشش ضرور کامیاب ہوگی، سدرامیا نے کہاکہ یڈیورپا کا یہ بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کو گرانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے، لیکن اس کوشش میں یڈیورپا کبھی کامیاب نہیں ہوپائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...