سداپور:گرام پنچایت سکریٹری پھنسا اینٹی کرپشن بیورو کے جال میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2018, 2:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سداپور 25؍جولائی (ایس او نیوز) ایک ٹھیکیدار سے رشوت وصول کرتے وقت ہلگیری گرام پنچایت کا سکریٹری اینٹی کرپشن بیورو کے جال میں پھنس گیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اے سی بی پولیس انسپکٹر رمیش او رملا کی قیادت میں دس رکنی ٹیم نے گرام پنچایت سکریٹری شیلیش کمار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق  منسی گرام کے ایک ٹھیکیداربھگوان نائک کو ہلگیری گرام پنچایت کے علاقے میں ایک کام کاچھوٹا ساٹھیکہ ملا تھاجس کا بل 23,984 روپے تھا۔کام کی تکمیل کے بعد چیک دینے کے لئے شیلیش کمار نے بھگوان نائک سے پانچ ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔اینٹی کرپشن بیورو کو اس بات کا علم ہونے پر انہوں نے رشوت وصول کرتے وقت دھاوا بول کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اے سی بی پولیس کے ڈی وائی ایس پی گریش نے بتایا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : یکم نومبر کے کنڑا راجیوتسوا پروگرام میں سرکاری افسران اور عملہ کی حاضری لازمی : ضلع ڈی سی

یکم نومبر کو منائےجانے والے ریاستی تہوار ’’کنڑا راجیوتسوا‘‘  ضلعی سطح پر کاروار میں منعقد ہونے والے پروگرام میں کاروار کے تمام سرکاری عملہ لازمی طورپر شریک ہونے کی ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے ہدایات جاری کی ہیں۔

بھٹکل میں کل بدھ کو ہوگا تنطیم میڈیا ورکشاپ کا عظیم الشان اختتامی اجلاس؛ بنگلور اور حیدرآباد سے میڈیا ماہرین کریں گے خطاب

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے پانچ روزہ ورکشاپ کا اختتامی اجلاس کل بدھ 17/اکتوبر کو  منعقد ہوگا جس میں سنئیر جرنلسٹ اور کرناٹکا کے سابق  وزیراعلیٰ سدرامیا کے خصوصی میڈیا مشیر مسٹر دنیش امین مٹّو مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ہوں گے۔

بھٹکل میں کل بدھ کو ہوگا تنطیم میڈیا ورکشاپ کا عظیم الشان اختتامی اجلاس؛ بنگلور اور حیدرآباد سے میڈیا ماہرین کریں گے خطاب

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے پانچ روزہ ورکشاپ کا اختتامی اجلاس کل بدھ 17/اکتوبر کو  منعقد ہوگا جس میں سنئیر جرنلسٹ اور کرناٹکا کے سابق  وزیراعلیٰ سدرامیا کے خصوصی میڈیا مشیر مسٹر دنیش امین مٹّو مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ہوں گے۔

ریاستی وزارت سے مہیش کا استعفیٰ منظور

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بی ایس پی کے درمیان مفاہمت کی کوشش ناکام ہوجانے کے نتیجے میں ریاستی کابینہ سے استعفیٰ دینے والے بی ایس پی کے وزیر این مہیش کو استعفیٰ واپس لینے کے لئے منانے میں جے ڈی ایس قیادت کی کوشش ناکام ہوجانے کے بعد آج وزیراعلیٰ نے مہیش کا ...

ای اسٹامپ پیپر اب آن لائن دستیاب ہوگا

کسی طرح کے دستاویزات تیار کرنے کے لئے درکار ای اسٹامپ کاغذ کی دستیابی اب تک ایک بہت بڑا مسئلہ ہوا کرتی تھی، 100 روپے کے اسٹامپ پیپر کے لئے بھی بھاری رقم ادا کرکے اسے حاصل کرنا پڑتا تھا،