تیز گیند باز محمد سراج اور شریس ایّر نیوز لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی 20میاچ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2017, 8:14 AM | اسپورٹس |

ممبئی،23؍اکتوبر (ایجنسی) کپتان وراٹ کوہلی نے ابھی تک آرام نہیں کیا ہے جبکہ حیدرآباد کے کھلاڑی  محمد سراج اور ممبئی کے بیٹسمین شریس ایّرکو 1 نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچ کی ٹی 20 سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا ہے۔قیاس آرائی کے باوجود کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور سری لنکا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میں بریک نہیں لینے کا فیصلہ کیا۔ پہلے دو ٹیسٹ کولکاتہ اور ناگپور میں کھیلے جائیں گے۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ایم اے کے پرساد نے کہا کہ کپتان کے لئے بھی روٹیشن پالیسی کا اطلاق ہو گا۔ایسا مانا جا رہا ہے کہ کوہلی کو آخری ٹیسٹ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام دیا جائے گا تاکہ وہ جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے تازہ ہو سکیں۔پرساد نے کہاکہ جہاں تک وراٹ کوہلی کا سوال ہے تو ایسی قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ انہیں پوری سری لنکا سیریز کے لیے آرام دیا جائے گا۔ یہ درست نہیں ہے۔ جہاں تک ٹیسٹ سیریز کا سوال ہے تو وہ کھیلیں گے اور وقت آنے پر کپتان کو بھی آرام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوہلی کے کام کی ذمہ داری پرنگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس کے تفویض پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔وہ آئی پی ایل سے مسلسل کھیل رہے ہیں۔ان کو وقفہ دینے کی ضرورت ہے جس پر ٹیسٹ سیریز کے بعد غور کیا جائے گا۔ٹیسٹ ٹیم میں کوئی نیا چہرہ نہیں ہے۔ اوپنر مرلی وجے فٹ ہوکر ٹیم میں واپس آئے ہیں جو ابھینو مکند کی جگہ لیں گے۔جے سری لنکا کے خلاف گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیلے تھے۔ آر اشون اور روندر جڈیجہ نے ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی ہے جبکہ تیسرے ماہر اسپنر کلدیپ یادو ہیں۔فاسٹ بولر امیش یادو، محمد سمیع اور ایشانت شرما نے بھی واپسی کی ہے جبکہ چتیشور پجارا اور وکٹ کیپر ردھمان ساہا ٹیسٹ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔سنراجرس حیدرآباد کے لیے آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کرکے 23 برس کے سراج سرخیوں میں آئے تھے۔انہوں نے جنوبی افریقہ کے دورے پر ہندوستان اے کے لیے اچھی کارکردگی۔ دوسری طرف ایّر گزشتہ ایک سال سے ممبئی اور ہندوستان اے کے لیے مسلسل اچھا کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ میں ڈبل سنچری لگائی تھی۔ وہیں جنوبی افریقہ میں سہ رخی سیریز میں جنوبی افریقہ اے کے خلاف فائنل میں سنچری لگائی تھی۔اس بارے میں پرساد نے کہاکہ تمام فارمیٹس میں شاندار فارم میں ہے چاہے ٹیسٹ ہو، ون ڈے یا ٹی 20 یا آئی پی ایل۔ اگر ہم کسی کھلاڑی کو منتخب کریں، تو طویل وقت دینا چاہتے ہیں۔ہم اسے خود کو تراشنے کا مکمل موقع دیتے ہیں تاکہ اس کوکامیابی ملے۔ جہاں تک سراج کی بات ہے تو وہ اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے جس کا اس کو پھل ملا۔ایک نومبر کو پہلے ٹی 20 میچ کے بعد کرکٹ کو الوداع کہنے جا رہے تیز گیند باز آشیش نہرا کو دہلی میں ہونے والے واحد میچ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...