یوم القدس‘ کے موقع پر عالم اسلام میں فلسطینیوں سے یکجہتی مظاہرے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2018, 12:09 PM | عالمی خبریں |

بغداد 9جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فلسطین سمیت کل جمعہ کے روز پوری مسلم دنیا میں’عالمی یوم القدس‘ کی مناسبت سے لاکھوں فراد نے ہزاروں مقامات پرفلسطینیوں کی حمایت میں جلوس نکالے اور ریلیاں منعقد کیں۔اطلاعات کے مطابق کل جمعہ کے روز عراق سمیت کئی عرب ممالک، ایران، پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا اور دوسرے ممالک میں ’یوم القدس‘ کی مناسبت سے ریلیاں نکالیں۔ اس موقع پرمسلمان علماء اور ائمہ کرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد لاکھوں فرزندان توحید نے فلسطینی قوم کی آزادی اور مظالم سے نجات کے لیے دعائیں کیں۔خیال رہے کہ ماہ صیام کے آخری جمعہ ’جمعۃ الوداع‘ کے اور عالمی یوم القدس کے طورپر منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں پھیلے مسلمان ہرسال رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس مناتے ہیں۔مسلمان ممالک میں نکالے جانے والے جلوسوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے مظاہروں کے دوران مقررین نے صہیونی ریاست اور امریکی پالیسیوں کی بھی شدید مذمت کی۔ اس موقع پرمسلمان مقررین نے دفاع القدس کے لیے موثر حکمت عملی وضع کرنے، عرب لیگ، اوآئی سی اور دیگر عالمی تنظیموں کی فلسطین کے بارے میں منظور کردہ قراردادوں پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد پر زور بھی دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔