بی جے پی سورج پال امّوکو بھیجا وجہ بتاؤ نوٹس، دیپکا اور بھنسالی کا سر قلم کرنے پر کیا تھا 10کروڑ کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 11:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی نے ہریانہ بی جے پی کے چیف میڈیا کوآرڈنیٹر کنور سورج پال امو کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔امّو نے دیپکا پادکون اور سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹ کر لانے والے کو دس کروڑ کا انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔بی جے پی کے ہریانہ انچارج قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر انل جین نے کہا کہ بی جے پی ایسے بیانات کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی پدماوتی فلم کی حمایت میں نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی ایسے کسی بیان کی حمایت کرتی ہے۔فلم ’پدماوتی‘کو لے کر جاری تنازعہ کا سلسلہ اس وقت اور آگے بڑھ گیا تھا جب ہریانہ بی جے پی کے عہدیدار کنور سورجپال امّو نے یہ متنازعہ بیان دیا تھا۔سورجپال امو نے پدماوتی فلم میں علاء الدین خلجی کا رول کرنے والے رنویر سنگھ کے پاؤں کو توڑنے کی دھمکی بھی دی تھی۔گزشتہ دنوں میرٹھ کے ایک شخص نے بھی دیپکا اور بھنسالی کا سر کاٹنے والے کو پانچ کروڑ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...