امریکا : یوٹیوب کے صدر دفتر میں فائرنگ سے ایک ہلاک، متعدد افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th April 2018, 11:00 AM | عالمی خبریں |

نیویارک 4اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکا میں پولیس نے بتایا ہے کہ منگل کے روز ریاست کیلیفورنیا میں سان فرانسسکو کے نزدیک واقع کمپنی "یوٹیوب" کے صدر دفتر میں ایک خاتون کی فائرنگ سے کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں فائرنگ کرنے والی خاتون نے خود کشی کر لی۔ سان برونو کے پولیس کمانڈر اِڈ باربرینی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ "فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے جن کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ زخمیوں میں ایک شخص چل بسا اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہی شخص فائرنگ کرنے والا ہے۔امریکی نیوز چینل ’سی این این‘ نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کی دوپہر ایک خاتون یوٹیوب کے دفتر میں داخل ہو گئی اور ایک شخص پر گولی چلا دی ۔ ذریعے کے مطابق یہ فائرنگ کا واقعہ نہیں تھا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔امریکی چینل فوکس نیوز کے مطابق متعدد زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔دوسری جانب یوٹیوب کی مالک گوگل کمپنی نے ٹوئیٹر پر بتایا ہے کہ ہم حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آپ لوگوں کو سرکاری معلومات فراہم کی جائیں گی ۔سی این این نے یوٹیوب کی ایک خاتون اہل کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کے وقت وہ ایک وڈیو کانفرنس کا انعقاد کر رہی تھیں۔ خاتون کے مطابق اچانک ملازمین میں افراتفری مچ گئی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے تا کہ جلد از جلد باہر نکل سکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔