حیدرآباد یکم ستمبر (ّایس او نیوز) مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اورمبینہ طور پر نفرت پھیلانے والے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کی کار پر آج اندھرا پردیش کے کڑپہ میں ایک خاتون نے جوتا پھینک دیا اور اپنی نفرت کا اظہار کیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کڈپہ کے آر این بی گیسٹ ہائوس کے قریب ان کی کاروں کے قافلہ کو رائل سیما کمیونسٹ پارٹی کے کارکنوں نے روکنے کی کوشش کی جوکڈپہ میں اسٹیل پلانٹ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے جمع تھے۔ اس دوران پارٹی کی خاتون کارکنوں نے کاروں کے قافلے کے سامنے بیٹھ کر مظاہرہ کیا جس کے دوران کسی خاتون کارکن نے اننت کمار ہیگڈے کی کار پر جوتا پھینک دیا جس پر صورتحال کچھ دیر کے لئے کشیدہ ہوگئی۔
پولس نے فوری طور پر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کے احتجاجی لیڈروں اور کارکنوں کو اپنی حراست للے لیا اور حالات پر قابو پالیا۔