راجستھان میں محکمہ صحت نے پوچھا ڈاکٹروں کی ذات، حکومت نے کہا یہ سر پھرے افسر کا حکم ہے؛ کانگریس نے کہا یہی بی جے پی کی ذہنیت ہے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd June 2017, 11:30 PM | ملکی خبریں |

جے پور،22جون(آئی این ایس انڈیا / ایس او نیوز ) راجستھان حکومت کے ایک عجیب و غریب فیصلے سے بھاری تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے کیونکہ ریاست کے محکمہ صحت نے حکم جاری کرتے ہوئے   ڈاکٹروں سے اُن کی  ذات بتانے کے لئے کہا ہے۔یہ حکم تمام ضلعی صحت کے حکام کو بھیجا گیا ہے۔حکم میں صحت کے حکام سے یہ بتانے کے لئے کہا گیا ہے کہ وہ یہ بتائیں کہ  کونسا   ڈاکٹر کس ذات کا ہے،ساتھ ہی ڈاکٹروں کی تعیناتی کہاں اور کتنے دنوں سے ہے،  بتایا گیا ہے کہ تمام ضلعی صحت کے حکام سے ڈاکٹروں کی ذات سے متعلق محکمہ صحت ہیڈکوارٹر کو بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

راجستھان محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وی کے ماتھر نے سرکلر جاری کرنے کے بعد  اس سرکیولر جو وجہ بتائی ہے وہ حیران کرنے والی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔انہوں بتایا کہ ذات کی بنیاد پر ڈاکٹر کی معلومات  ہونے سے بہتر کام ہوگا اور ہمیں کام میں آسانی ہو گی۔

اگرچہ راجستھان حکومت نے  محکمہ صحت کے اس حکم کو مسترد کردیا ہے اوروزیر صحت کالی چرن صراف نے اس سرکلر کو سر پھرے افسر کا حکم قرار دیا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی بات کہی ہے۔ وہیں وزیر جی کی سختی کے بعد جب محکمہ صحت ڈائریکٹر سے دوبارہ بات کی گئی تو ان کے سُر  بھی  بدل گئے ہیں۔ بعد میں پوچھے جانے پر  ڈاکٹر ماتھر نے متعلقہ  سرکلر کو  ٹائپنگ کی غلطی بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ذات پوچھنے  کی معلومات غلط ہے، جبکہ حکم پر باقاعدہ ان کے دستخط  موجود تھے۔

اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اس پورے معاملے کو بی جے پی کی ذہنیت سے جوڑ کر بتایا ہے۔کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے جو اپنی مجلس عاملہ کا اعلان کیا ہے، اس میں بھی ذات کا حوالہ دیا گیاہے۔کانگریس کے ترجمان نے الزام لگایا کہ بی جے پی ڈاکٹروں میں بھی سماج کو بانٹنے کا کام کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...