شیوسینا میں بغاوت !25ارکان اسمبلی حکومت کے حامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 11:57 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،19/ستمبر(ایجنسی)مہاراشٹر میں شیو سینا اور بی جے پی کے درمیان سیاسی تنازعہ نے دلچسپ رُخ اختیا رکرلیا ہے ۔ ایک طرف، شیوسینا نے مودی حکومت اور مہاراشٹرا کی دیویندر فرنویس حکومت کو حمایت واپس لینے کی دھمکی دی ہے ،لیکن شیوسیناکے تقریباً 25 ارکان اسمبلی نے پارٹی ہائی کمان کے فیصلہ کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے ۔شیو سینا کے 63 ایم ایل ایزہیں اور ان میں سے 25ایم ایل ایز نے واضح طور پر کہہ دیاہے کہ وہ فرنویس حکومت کی حمایت کرنے کے ممکنہ فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔ پیر کے روز شیو سینا کے چیف ادھو ٹھاکرے کی ملاقات میں ان ارکان نے پارٹی کے کسی ایسے اقدام کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ اس میٹنگ میں، پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمت، موجودہ سیاسی حالات اور دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، مذکورہ اجلاس میں شیوسینا کے ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل اے اور وزراء نے شرکت کی اور بتایا جاتا ہے کہ کئی قائدین اور وزراء کے درمیان تکرار بھی ہوئی ۔اس دوران تمام ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کو میٹنگ ہال میں داخل کرنے سے قبل اپنے موبائل فون کو جمع کرنے کے لئے کہا گیا تھا، اگرچہ بعض ایم ایل اے موبائیل فون ہال میں لے جانے میں کامیاب رہے اور ذرائع ابلاغ کو پتہ چل گیا کہ میٹنگ کے دوران کیا ہوا ۔کئی معاملات میں شیوسینا میں آپسی تنازعات کا بھی پتہ چل گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔