شیوسینا کا بی جے پی پر حملہ، ممبئی میں پوسٹر لگا کر پوچھا، یہی ہیں اچھے دن؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th September 2018, 9:05 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،09؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گزشتہ کئی دنوں سے ملک بھرمیں پیٹرول اور ڈیزل کی مار سے ملک کے عوام تباہ ہے۔ پٹرول ڈیزل کے دام میں مسلسل تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور گاڑی والے پریشان ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے اب مودی حکومت اپوزیشن کے ساتھ ساتھ اس کی اپنی ساتھی کے نشانے پر آ گئی ہے۔ پٹرول ڈیزل کے مسلسل بڑھ رہے داموں کے درمیان کانگریس کے ساتھ ساتھ این ڈی اے کی اتحادی شیوسینا نے بھی بی جے پی پر حملہ بولا ہے اور پی ایم مودی کے نعرے ’’اچھے دن‘‘پر طنز کسا ہے. شیوسینا ابھی پٹرول۔ڈیزل کے دام پر کھل کر بی جے پی کے سامنے آ گئی ہے اور بینر۔پوسٹر کے سہارے مورچہ کھول دیا ہے۔ شیوسینا نے پٹرول اور ڈیزل کے دام میں اضافہ کو لے کر مرکزی حکومت پر نشانہ لگایا ہے اور ممبئی میں کئی جگہ پوسٹر بینر لگایا ہے۔دراصل خبررساں ایجنسی اے این آئی نے دوتصاویر جاری کی ہیں، جن میں پٹرول کی قیمتوں کاذکرکیاگیاہے۔ شیوسینا نے جو پوسٹر لگایا ہے، اس میں 2015 اور 2018 میں تیل کی قیمتوں کے فرق کے اعداد و شمار کودکھایا ہے اور حکومت سے پوچھا ہے کہ۔ کیا یہی ہیں اچھے دن؟

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...