شیوانند تیواری کے حملے، ملک فوجیوں کے غم میں نڈھال تھا اس وقت نتیش ۔سشیل لکھنوی چاٹ کھارہے تھے ‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2019, 11:29 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ17فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جب سے پلوامہ کا واقعہ ہوا ہے ، تمام سیاسی جماعتوں میں ایک دوسرے سے زیادہ جوانوں کے خاندان والے کے تئیں حساس ہونے اور غم کے ماحول میں تفریح کا الزام لگانے کی دوڑ لگی ہے۔ایک ایسی ہی مثال اس وقت سامنے آئی، جب راشٹریہ جنتا دل کے قومی نائب صدر اور قومی ترجمان شیوانند تیواری نے الزام لگایا کہ ملک کے عوام شہیدوں کے غم میں ڈوبے تھے اور سشیل مودی اپنے وزیر اعلی کے ساتھ شاہی محل میں لکھنوی چاٹ سے لطف اندوز ہورہے تھے ۔ شیوانند نے ایک بیان میں کہا کہ اب وہی سشیل مودی دوسروں سے حب الوطنی پر سوال پوچھ رہے ہیں، جنہوں نے مسعود اظہر کو لیکر لالو یادو پر سوال اٹھایا ہے۔ سشیل کمار بھول جارہے ہیں کہ مسعود اظہر وہی ہے جس کو بھارتی پولیس نے پکڑ کر جیل میں بند کر دیا تھا، لیکن ان ہی کی پارٹی کی حکومت نے آنجہانی اٹل بہاری کے دور اقتدار میں جموں کی جیل سے نکال کر بہت احترام کے ساتھ اس کے قندھار پہنچایا تھا۔ اسی مسعود اظہر نے جیل سے نکلنے کے بعد ہمارے پارلیمنٹ پر حملہ کروایا تھا۔ شیوانند کے مطابق دراصل سشیل نے آر ایس ایس کے اسکول سے تعلیم شروع کی ہے ۔ ہری شنکر پرساد کہتے ہیں کہ آر ایس ایس اپنے پیروکاروں کے جسم سے عقل اور ضمیر کو نکال کر ناگپور کی تجوری میں بند کر دیتا ہے ۔ سشیل مودی اور زعفرانی جماعت اس دہشت گردانہ واقعہ کو ہندوستان۔پاکستان کے نظریہ سے نہیں بلکہ اسے ہندو مسلمان کے طور پر پیش کرنے کی ناپاک کوشش کر رہا ہے ۔ان کی کوشش ہے کہ لوگ، خاص طور پر ہندو سماج اسے اسی نظریہ دیکھیں۔ تاکہ لوک سبھا انتخابات میں اس کا فائدہ انہیں حاصل ہو۔ ان لوگوں نے کل اس طرح کا نعرہ بھی لگایا،یہ نظریہ ملک کو شدید نقصان پہنچانے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ :آر جے ڈی سمیت مہا گٹھ بندھن کے ساتھیوں پر یہ لازم ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کی جانب سے معاشرے میں زہر پھیلانے کی کوشش پر نظر رکھی جائے ۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔