متعدد بار ہائی اسکول طالبہ کی عزت لوٹنے والا ٹیچربالاخر ہوا پولس کا مہمان؛ پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج
شیموگہ19؍مارچ (ایس او نیوز) ہائی اسکول میں زیر تعلیم طالبہ کی عزت متعدد بار لوٹنے کے الزام میں پرکاش نامی ٹیچر کو پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے ، جو کہ ساگر کے سرکاری ہائی اسکول میں خدمات انجام دے رہا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ پرکاش اس طالبہ کے گھر کے قریب ہی رہائش پزیر تھا۔ اس نے طالبہ کو ٹیوشن دینے کے بہانے اپنے گھر بلانے کاسلسلہ جاری رکھا تھا اور اس دوران وہ لڑکی کے ساتھ مسلسل جنسی لذت حاصل کیا کرتا تھا۔ اتفاقی طور پرلڑکی کے والدین کو اس معاملے کی بھنک لگی تو انہوں نے ساگر ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ٹیچر کے خلاف شکایت درج کروادی۔ جس پرکارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم ٹیچر کو گرفتار کرلیا ۔