جارکی ہولی برادران کانگریس چھوڑنے والے نہیں ہیں: ستیش جارکی ہولی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2018, 2:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍ستمبر(ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر ستیش جارکی ہولی نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ جارکی ہولی برادران ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جارکی ہولی برادران کی طرف سے کانگریس کو خیر باد کہنے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔ انہوں نے ان خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیاکہ رمیش جارکی ہولی نے نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ مانگا۔ رمیش جارکی ہولی کی طرف سے بعض اراکین اسمبلی کو ریسارٹ منتقل کئے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیر ضروری طور پر جس طرح جارکی ہولی خاندان کا نام سیاسی انتشار سے جوڑا جارہاہے اس کی وجہ سے وہ سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے کسی بھی لیڈر نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے وہ کانگریسی ہیں اور کانگریس میں ہی رہیں گے۔

وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی، سابق وزیراعلیٰ سدرامیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمیشور سے وہ تبادلۂ خیال کرچکے ہیں ان تمام نے یقین دلایا ہے کہ جو بھی مطالبات ہیں ان کو مرحلہ وار پورا کیا جائے گا۔مہاراشٹرا کے وزیرمالگزاری چندراکانتپاٹل سے ملاقات کے بارے میں ستیش نے کہاکہ چندرا کانت اور ان کے خاندان کے تعلقات 30 سال پرانے ہیں ان تعلقات کی وجہ سے انہوں نے ان سے ملاقات کی ، چندرا کانت کا تعلق بلگام کے نپانی سے ہے۔ اکثر وہ ان کے گھر آیا جایا کرتے ہیں اس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...