قحط سالی کا شکاردونوں اضلاع میں حکومت ایمانداری سے کام کررہی ہے ؛ چنتامنی میں ڈپٹی اسپیکر شیوشنکر ریڈی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2016, 11:49 AM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:29 /اگست(محمد اسلم/ایس او نیوز)قحط سالی کا شکارکولار۔چکبالاپور جڑواں اضلاع کیلئے مستقل آبپاشی منصوبہ کو فوراََ روبہ عمل لانے کیلئے ریاستی کانگریس حکومت ایمانداری سے کام کررہی ہے بہت ہی جلددونوں اضلاع میں پانی کے مسائل کونمٹنے کیلئے حکومت اقدامات کریں گی ایسے وقت میں ریاستی کانگریس حکومت کے خلاف بائک ریلیاں نکالنا پدیاتراکرنا دھرنا کرنا صحیح نہیں ہے یہ بات ڈپٹی اسپیکر و گوری بدنور حلقے کے رُکن اسمبلی شیوشنکر ریڈی نے کہی ۔انہوں نے آج چنتامنی تعلقہ ہیر کٹگین ہلی ودیگر دیہاتوں میں تعمیر کئے جارہے چیک ڈیموں کا معائنہ کرنے بعد آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت دونوں اضلاع میں پانی کے مسائل کونمٹنے کیلئے کافی جدوجہد کررہی ہے کئی مرتبہ پانی کیلئے احتجاج کررہے تنظیموں کے کارکنوں وزیر اعلیٰ سدارامیاکے ساتھ چار سے پانچ میٹنگیں کرکہ ان خصوصی میٹنگوں میں دونوں اضلاع میں پانی کے مسائل کو کیسے نمٹنا ہے اس کے متعلق بات چیت کی جاچکی ہے ریاستی حکومت یتینا ہولے منصوبہ کو روبہ عمل لانے کیلئے ہر ہمیشہ جوجہد کرتی ہی آرہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کانگریس تمام طبقات کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے بالخصوص ملک کے کسانوں اور پسماندہ طبقات کیلئے کانگریس پارٹی نے جو اقدامات کیے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں مرکز میں بر سر اقتدار بی جے پی حکومت بڑے صنعتکاروں کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے انکے نمائندوں کی طرح کام کررہی ہے سابق یو پی اے حکومت نے جن فلاحی منصوبوں کو متعارف کروایاتھا آج اسی فلاحی منصوبوں کومرکز میں برسراقتدار بی جے پی اپنا لیبل لگاکر پیش کررہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کانگریس حکومت برسر اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعلیٰ سدرامیا نے انا بھاگیہ اسکیم کے تحت خط وغربت سے نیچے رہنے والے افراد کی بھوک مٹانے کی کوشش کی ہے ان کے اس تاریخی منصوبے کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے اور بتایا کہ نریندرمودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کاکام کیا ہے۔انتخابات کے دوران وہندوستان کے عوام کویہ کہتے رہے کہ اچھے دن آنے والے ہیں لیکن حقیقت میں آج ملک کے عوام یہ محسوس کررہے ہیں کہ اچھے دن تو نہیں ائے شاید اب برے دن آنے والے ہیں مہنگائی سر چڑھ کربول رہی ہے نچلے طبقات جن دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں وہ شاید ہی کسی حکومت میں اتنے پریشان نہیں تھے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع پنچایتی سی۔ای۔او۔منجوناتھ ڈی ایس سدارمیا سی ای او ناگیش اے ای ای کمار تعلق پنچایت اے ڈی وینکٹ چلپتی،چنسندرہ گرام پنچایتی صدر کوثر شریف پی ڈی او شیلاجی تعلق پنچایتی سابق نائب صدر سلطان شریف سکریٹری وینکٹیش،سمیت کئی سیاسی لیڈران موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...