شیوسینا کا طنز: خاک میں مل گیا کانگریس مکت کا خواب،عوام نے دیا ہے بی جے پی مکت کا پیغام

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 10:56 PM | ملکی خبریں |

ممبئی :12/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کی تین ریاستوں میں اقتدار گنوانے والی بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے شیوسینا نے بدھ کو کہا کہ انتخابات کے نتائج بتاتے ہیں کہ ان ریاستوں کے عوام نے بی جے پی مکت کا پیغام دیا ہے۔ مرکز اور مہاراشٹر میں بی جے پی کے اس کی اتحادی پارٹی نے کہا عوام نے زیادہ اڑنے والوں کو زمین بوس کردیاہے۔ آر بی آئی گورنر رہے ارجت پٹیل کے استعفیٰ پر رائے دیتے ہوئے پارٹی نے اپنے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں لکھا ہے کہ ملک کو چار پانچ کاروباریوں کے دماغ سے چلایا جا رہا ہے اور اس سے ریرزو بینک جیسا ادارہ ٹوٹ رہا ہے۔ سامنا میں شیوسینا نے کہا کہ ان نتائج سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ نے کانگریس مکت بھارت کا جو خواب دیکھا تھا، وہ بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں ہی خاک میں مل گیا ہے۔ ان ریاستوں کے عوام نے ہی بی جے پی مکت کا پیغام دیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی صرف انتخابات لڑ کر جیت ہوتی ہے، اس ملک میں بی جے پی کے علاوہ اور کوئی پارٹی نہ ٹکے اور نہ باقی اور بی جے پی کے بھروسے رہے، اس رجحان کی شکست چار ریاستوں میں ہوئی ہے۔ واضح ہو کہ کل آئے پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج میں بی جے پی کو ’’ذلت آمیز ‘‘ شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ بی جے پی نے اپنے حصے کے تین ریاست مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ تو گنوا ہی دیئے ساتھ اس میزورم اور تلنگانہ میں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔ وہیں کانگریس نے ان تین ریاستوں میں اپنی انٹری کی ہے۔ میزورم میں میزو فرنٹ اور تلنگانہ میں ٹی آر سی نے اقتدار حاصل کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...