لوگ اب بھی ’اچھے دن ‘کا انتظار کر رہے ہیں: شیوسینا
ممبئی29 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شیوسینا نے آج کہا کہ لوگ اب بھی 'اچھے دن' کا انتظار کر رہے ہیں جس کا وعدہ این ڈی اے حکومت نے کیا تھا اور اس نے پارٹی کے خلاف تبصرہ کرنے کے پاداش میں مہاراشٹر میں بی جے پی کے ایک وزیر کی تنقید کی ۔آمدنی وزیر پاٹل نے اس ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ شیوسینا جس حکومت کا حصہ ہے، اسی کے خلاف سڑکوں پر اترکر’ ہنسی کا کردار‘بن گئی ہے ،ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی پارٹی مرکز اور مہاراشٹر میں بی جے پی کی قیادت والی حکومتوں کا حصہ ہے ، شیف سینا نے افراط زر اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔پارٹی پٹیل نے اہم مسائل پر ان کی کارکردگی پر تنقید کو مسترد کیا ہے ۔ یشیوسینا نے پارٹی کے ترجمان سامنا میں شائع اداریہ میں کہاہے کہ جنہیں لگتا ہے کہ شیوسینا نے اپنا مذاق بنایا ہے، وہ اقتدار کے نشے میں چور ہیں،ہمارے پاؤں زمین پر ہیں،کیا آپ (پاٹل ) اس وقت بھی تضحیک کریں گے جب ہم اپنی زبان کھولیں۔