بی جے پی الیکشن جیت سکتی ہے، لیکن کشمیر کو نہیں بچا سکتی ہے:شیوسینا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2017, 12:00 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 19؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )شیوسینا نے آج بی جے پی پر اپنے حملے کومزید تیز کرتے ہوئے اور اس کے صدر امت شاہ پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں وسط مدتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے اور صدارتی انتخابات کے لیے اپنے امیدوار کو جتوا سکتی ہے، لیکن کشمیر کو بچانے کے قابل نہیں ہے۔شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار’سامنا‘ کے اداریہ میں لکھا کہ امت شاہ اور ان کی پارٹی کی نگاہیں مہاراشٹر میں وسط مدتی انتخابات پر ہیں، وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بجائے ہم اس کو لے کر فکر مند ہیں کہ کشمیر اور تشدد متاثر ہ دارجلنگ میں کیا ہوگا؟ غورطلب ہے کہ پارٹی نے یہ حملہ اس وقت بولا ہے جب شاہ نے ایک دن پہلے شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ان کی رہائش گاہ ’ماتوشری ‘میں ملاقات کی تھی۔شیوسینا نے کہا کہ آج سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ہمیں کب تک شہید سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد گننی چاہیے ۔پارٹی نے کہاکہ امت شاہ نے کہاہے کہ مہاراشٹر حکومت پانچ سال کی میعاد مکمل کرے گی، لیکن کیا ہمارا کشمیر ہندوستان کے نقشے میں رہے گا؟شیوسینا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی فوجیوں پر حملے کرنے والے نوجوانوں کی سرعام حمایت کر رہی ہیں اور کشمیر میں موجودہ حالات کے لیے جوانوں کو ذمہ داری ٹھہرا رہی ہیں۔اس نے کہاکہ جب شیوسینا کسانوں کے بارے میں بات کرتی ہے اور مسائل پر قوم پرستی والا رخ اپناتی ہے، تو ہمیں سبق سکھانے کی کوشش کی جاتی ہے ، لیکن بی جے پی کی جانب سے محبوبہ کے خلاف ایک لفظ نہیں بولاجاتا ہے، اس کے برعکس وہ ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ شیوسینا نے کہاکہ مہاراشٹر ترجیح نہیں ہونا چاہیے ، کشمیر اور دارجلنگ میں حالات قابو سے باہر جا رہے ہیں ،جہاں معصوم لوگوں کو مارا جا رہا ہے۔ اس نے کہا کہ مغربی بنگال میں کسی کو حالات کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...