پروین توگڑیا کے الزام پر شیوسینا نے پی ایم مودی امت شاہ پر لگایا نشانہ
ممبئی،18؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اگرچہ مرکز اور مہاراشٹر میں شیوسینا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی پارٹی ہو، مگر شیوسینا بی جے پی پر حملہ بولنے کا ایک بھی موقع نہیں چھوڑتی ہے۔ایک بار پھر پروین توگڑیا کیس کو لے کر شیوسینا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔شیوسینا نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے کہا کہ وہ وی ایچ پی لیڈر پروین توگڑیا کے ان کے قتل کی سازش سے متعلق دعوے پر وضاحت دیں۔شیوسینا نے کہاکہ جب ہندوستان میں ہندوتو حامی لوگوں کو اپنی جان کا خوف ہو تو مودی اور امت شاہ کو سامنے آکر وضاحت دینا چاہئے۔نئی (بی جے پی کی قیادت والی)حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ایل کے اڈوانی سمیت کئی لوگوں کی آواز بند ہو گئی ہے۔ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں ٹیم نے کہا کہ اب یہ دیکھا جانا باقی ہے کہ جب وی ایچ پی لیڈر نے الزام لگایا ہے کہ انہیں خاموش کرنے کی سازش رچی گئی تھی، تو اب انہیں کیا ڈگری دی جائے گی۔شیوسینا نے کہا ہیے کہ توگڑیا نے وزیر اعظم کے خلاف کئی الزام لگائے ہیں۔جب سپریم کورٹ کے چار سینئر ججوں نے سامنے آکر عدلیہ میں (مرکز کی)مداخلت کا الزام لگایا تو انہیں ملک مخالف اور کانگریس کا ایجنٹ قرار دیا گیا۔دیکھنا یہ ہوگا کہ پروین توگڑیا کو اب کیا ڈگری دی جائے گی۔پارٹی نے دعوی کیا کہ طاقت اور دہشت زدہ کرکے شیوسینا کی آواز کو دبانے کے لئے پہلے کوششیں کی جا چکی ہیں۔شیوسینا نے کہا کہ پلیٹ فارم سے زوردار تقریر کرنے والے توگڑیا جیسے لیڈر کو آنسو بہاتے اوراپنی زندگی کوخوفزدہ دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے۔