دبئی میں شیرور اسوسی ایشن کے زیر اہتمام گیٹ دو گیدر؛مرحوم باشو بھائی کی خدمات کو خراج عقیدت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th May 2018, 11:04 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی، 14؍مئی (ایس او نیوز) شیرور اسوسی ایشن کے زیر اہتمام البستان ریسیڈنس میں شیروریئن کا گیٹ ٹو گیدر پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں گرین ویلی اسکول شیرور کے بانی مرحوم جناب عبدالقادر عرف باشو بھائی کو ان کی بے لوث خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی خدمات کو پروجکٹر کے ذریعے ممبران کے روبرو  پیش کیا گیا۔

مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما شیرور کی  بااثر شخصیت جناب منیگار محمد میراں صاحب نے اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم باشو بھائی کی خدمات بہت ہیں لیکن ان کے چیریٹی کے کام کو کرنا ہم سب کے لئے ضروری ہے ۔ وہ ایک مخلص اور اثر و رسوخ رکھنے والے شخص تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شیرور کے بہت سے مسائل ہیں، پرانی ایمبولنس کی جگہ نئی ایمبولنس سروس شروع کرنی ہے ۔روڈ کی خستہ حالی اور جگہ جگہ گندگی کی وجہ سے چند علاقوں سے گذرنا مشکل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کو کرناٹک کے انتخابی نتائج ظاہر ہونے  کے بعد نئے ایم ایل اے کے سامنے رکھ کر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر شیرور میں کہیں  پانی کی قلت ہے تو متعلقہ علاقوں میں کنواں کھودنے کے لئے وہ ضروری تعاون فراہم  کرنے  کے لئے تیار ہیں ۔

جناب میراں صاحب نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف شعبہ کامرس کی طرف  توجہ نہ دے، بلکہ سائنس اور انجنیرنگ کی تعلیم بھی حاصل کریں۔ شیرور اسوسی ایشن کے سکریٹری کرشنا بلاوے نے اسوسی ایشن کی جملہ کاکردگی رپورٹ پیش کی ۔ سابق صدر جناب سید ابراھیم نے بھی مرحوم بھائی  کی خدمات  کا تدکرہ کیا اور اسوسی ایشن کی ترقی کے لئے سب کو مل کر بلا تفریق  کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پروگرام میں جناب محمد میراں  منیگار کی خدمات کا بھی اعتراف کرتے ہوئے   ان کی تہنیت و شال پوشی کی گئی ۔ شیرور میں ۴۲ سالوں سے مختلف سرکاری اسکولوں میں ٹیچر کی حیثیت سے خدمت انجام دینے والی   بلقیس ٹیچر کی بھی تہنیت کی گئی ۔

گیٹ ٹوگیدر میں  کوئز مقابلہ میں ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جبکہ ریفل ڈرا کے ذریعے بھی انعامات تقسیم کئے گئے ۔ مرد حضرات کا بمپر پرائز  سید محمد اسفار کے نام اور عورتوں کا بمپر ڈراء  محترمہ  اشرف النساء کے نام نکلا ۔

شیرور اسوسی ایشن کے صدر جناب عبدالمناف مومن شیرور نے جلسہ کی صدارت کی ‘ جناب کے بی فیاض نے شکریہ ادا کیا۔ اور توصیف انصاری نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ جناب ابراھیم کرانی ‘ جناب مصطفی گنگاولی ‘ جناب عبدالخالق ‘ پڈگار عبدالغنی ‘ ریاض کاپسی اور محمد رشاد وغیرہ پروگرام منعقد کرنے میں پیش پیش نظر آئے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

 اتر کنڑا کی سیاسی بساط پر دیشپانڈے کی شاطرانہ چال - چت بھی اپنی پٹ بھی اپنی والی صورت حال 

گزشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد کنارے کنارے رہنے والے سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے لوک سبھا الیکشن کے موقع پر خود کو پوری طرح فعال اور متحرک کر دیا ہے اور ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کی تشہیری مہم میں ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...