شیرور:طلبا امتحانات سے نہ گھبرائیں، اعتماد اور ہمت سے کام لیں :توحید پبلک اسکول کے وداعی تقریب میں پروفیسر زرزری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th March 2018, 6:59 PM | ساحلی خبریں |

شیرور:14/ مارچ (ایس اؤنیوز)کسی اسکول سے وداع یا فارغ ہونےکا مطلب یہ نہیں ہے کہ اپنے مادرِ علمی سے بے تعلق ہوجائیں۔ بلکہ طلبا ہمیشہ اپنی مادرِ علمی سے وابستہ رہتے ہوئے اس کی ترقی کی فکرکریں اور آپ ہی یعنی طلباہی مستقبل ہوتے ہیں آئندہ دنوں میں آپ طلبا کو ہی ذمہ داری سنبھالنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے موظف پرنسپال پروفیسر ہاشم زرزری نے کیا۔

وہ یہاں 14مارچ بروز منگل کو شیرور کی توحید پبلک اسکول میں طلبا کے اعزاز میں منعقدہ وداعی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوکر طلبا سے خطاب کررہے تھے۔ موصوف نے اپنے خطاب میں طلبا کو بہت ہی آسان اور دلنشین انداز میں امتحانات کی تیاری کے متعلق مفید معلومات فراہم کیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عام طورپر امتحان کا نام سنتے ہی یا امتحانات کے موقع پر طلبا بالخصوص طالبات ذہنی دباو ٔ، گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہیں، رات بھر جاگتے رہ کر پڑھائی کرنے سے امتحان ہال میں بے ہوش ہوجاتے ہیں ،طلبا کو فطری انداز میں متوازن مطالعہ کرنا چاہئے ، حالات سے گھبرائے بغیر ان کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔ طلبا کی ہمت افزائی کے لئے اس موقع پر انہوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں کئی واقعات کو بیان کیا۔ نظام بنا کر ترتیب سے پڑھائی کرنےکی تفصیل بتائی۔تقریب کی صدارت مینجر عبدالشکور صاحب نے کی۔ پروگرام کا آغاز محمد نعمان کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ صائمہ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ بی بی خدیجہ نے شکریہ کلمات ادا کئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...