شیرور توحید پبلک اسکول میں مستقبل کے معمار ’یوم ِ اطفال ‘ کا خوبصورت پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th November 2018, 9:02 PM | ساحلی خبریں |

شیرور:14؍نومبر (ایس او نیوز) بچے پھولوں کی طرح معصوم ہوتے ہیں ،بڑے  جو کرتے ہیں بچے بھی  وہی سیکھتے ہیں اسی لئے بڑوں کو بہترین و مثالی  نمونہ  پیش کرنا چاہئے تاکہ مستقبل میں  بچے بھی انہی  کے نقش قدم پر چل کر  بڑے بنیں۔ان خیالات کا اظہار اسکول کے استاد مولوی ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی نےکیا۔

وہ یہاں توحید پبلک اسکول میں بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے یوم ِ پیدا ئش کی مناسبت سے منعقدہ ’یوم ِ اطفال ‘ پروگرام میں خصوصی خطاب کے ذریعے سرپرست ، اساتذہ و طلبا سے مخاطب تھے۔ موصوف نے کہاکہ  اساتذہ کلاس روم میں داخل ہوتے وقت بچوں کے سلام کرنے کاانتظار نہ کریں بلکہ خود پہل کریں کہ اور یہ سوچیں  کہ میں بچوں کو نہیں بلکہ  ڈاکٹرس، انجنئیرس، سماجی خدمتگار،سیاست دان ، قائدین ،لیڈران  اورپروفیسر وغیرہ کو سلام کر رہا ہوں ، کیونکہ آج کے بچے  مستقبل میں معمار قوم اور ملک کو ترقی پر لے جانے والے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ کلاس روم میں  ہی بچوں کا مستقبل طئے ہوتاہے۔ موصوف نے سرپرستوں سے کہا کہ بچوں کو خواہ مخواہ نہ ڈانٹیں ،اگر بچے آپ کی بات کوماننے میں غفلت کررہے ہیں ، انکار کرتے ہیں تو ان پر غصہ ہونے ، بیجا شکایت کرنے سے بہتر  ہے کہ اس کا حل تلاش کریں  ۔حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بچوں پر رحم نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں ہے ،خاص کر ہم اپنے بچوں کو وقت دیں گے تو  اس کے مثبت اثرات ضرور دیکھیں گے ۔

اسکول کی صدرمدرسہ  صاحبہ نے بھی بچوں کے متعلق اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہ کچھ بچے پہلے پہل بہت شرارتی ہوتے ہیں بعد میں چل کر وہی بچے شرافت کے پتلے بن جاتے ہیں، انہوں نے واقعات کی روشنی میں بچوں کو ذہنی طورپربھلائی کے راستے پر چلنے کی  نصیحت کی ۔اسکول  مینجر عبد الشکور صاحب اور ناذیہ مِس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

پروگرام میں اسکول کے تمام طلبا لیڈرس کی اساتذہ کی طرف سے تہنیت کی گئی ۔ اساتذہ کی طرف سے  بچوں کے لئے  کھیلوں کا انعقاد کیا ، بچے بڑے شوق و ذوق کے ساتھ کھیل رہے تھے اور اپنے اساتذہ کے ساتھ بے تکلفی کا اظہار کر رہے تھے ،اساتذہ کی جانب سے تما م طلباء کو انعامات سے نوازا گیا اور تواضع کا انتظام بھی کیا گیا۔پروگرام کا آغاز ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی  کی تلاوت سے ہوا ،ہدیہ نعت کوثر مِس نے پیش کیا ،معلمات نے گروپ کی شکل میں کئی ترانے ، نظمیں پیش کرتے ہوئے طلبا کو محظوظ کرتے ہوئے انہیں حفظ کرایا۔ پروگرام کی تصویر کشی مولوی عبد العلیم نے بحسن خوبی نبھائی ۔                         (موصولہ رپورٹ)

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...