شرالی میں شاہراہ کی 45میٹر توسیع کامطالبہ لےکر دوسرے دن بھی دھرنا جاری : رکن اسمبلی، ضلع پنچایت صدر  کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th February 2019, 9:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16؍فروری (ایس او نیوز)شرالی میں 45میٹر توسیع کی شاہراہ تعمیر کا مطالبہ لےکر شرالی گرام پنچایت کی قیادت میں جاری  غیر معینہ مدت کا دھرنا دوسرے دن بھی جاری رہا۔  

سنیچر دھرنے کے جائے وقوع پہنچے رکن اسمبلی سنیل نائک نے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شرالی کو اطراف سے روزانہ ہزاروں لوگ آتے رہتے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات کی چہل پہل رہتی ہے، ان حالات میں شرالی کے لئے 45میٹر کی شاہراہ ازحد ضروری ہے، معاملےکو لےکر دو مرتبہ ضلع ڈپٹی کمشنرسے ملاقات کرتے ہوئے عوام کی طرف سے اپیل دیاہوں۔ مرکزی وزیر اننت کمارہیگڈے نے بھی نیشنل اتھارٹی کو خط لکھا ہے، مرکزی وزیر برائے اراضی سے وزیر اننت کمار ہیگڈے ملاقات کرتے ہوئے اس سلسلے میں بات چیت کی ہے۔ وزیر گڈکری نے بات کو قبول  کرتے ہوئے شاہراہ کی تعمیر کے لئے رقم بھی منظور کر چکے ہیں۔ لیکن حکومت کرناٹکا کی طرف  سے زمین  حصول کردہ مرکز کو خط لکھنا باقی ہے، ڈی سی ، ریاستی حکومت اور نیشنل اتھارٹی کو پیش کش بھیجی گئی ہے، منظوری کا انتطار ہے۔ ریاستی ودھان سبھا اجلاس کے دوران وزیرا علیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بھی اپیل سونپا ہوں۔ ڈپٹی کمشنر جائے وقوع پہنچ کر 45میٹر کی توسیع والی شاہراہ تعمیر کا تیقن دینےتک یہ دھرنا جاری رہنےکی بات کہی۔ میں بھی شرالی کا ہوں، اس جدوجہد میں برابر کا شریک ہوں اور ہر طرح سے تعاون کے لئے تیار رہنے کا رکن اسمبلی نے تیقن دیا۔ اس سے قبل ضلع  پنچایت صدر جئے شری موگیر دھرنے میں شریک ہوکر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور میمورنڈم حاصل کیا۔جائے وقوع پر موجود تحصیلدار وی این باڈکر کو بھی اپیل سونپی گئی ۔  اس موقع پر شرالی پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک، ادیب آر وی صراف ، پربھاکر نائک، بھاسکر دئیمنے ، موہن دیواڑیگا، پرمود جوشی ، شنکر نائک، رام چندرنائک، ناگپا نائک، ناگیش دیواڑیگا، کوپیا گونڈ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...