بھٹکل: شرالی میں ہائی وے کی توسیع کے دوران ہنگامہ؛ پولس کی لی گئی مدد؛ عوامی مخالفت نظرانداز؛ 30میٹرکی ہی توسیع کے ساتھ کام شروع

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th February 2019, 8:35 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:13؍فروری (ایس او نیوز) شرالی میں قومی شاہراہ کے  تعمیری کام کے دوران جب عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کام کو روکنے کی کوشش کی اور ہائی وے کی چوڑائی کو 45 میٹر ہی کرنے کا مطالبہ کرنے لگے تو پولس کی مدد سے  احتجاجیوں کو منتشر کرنا پڑا ۔ اس موقع پر کچھ دیر کے لئے حالات ہنگامہ خیز رُخ اختیار کرگئے مگر پولس نے بعد میں حالات کو قابو میں کرلیا۔

خیال رہے کہ شرالی کے عوام ابتدا سے ہی اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ شرالی میں نیشنل ہائی وے کی چوڑائی   30 میٹر   کے بجائے 45 میٹر کی جانی چاہئے، مگر  ہائی وے اتھارٹی نے  مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے آج بدھ کو  30  میٹر چوڑی سڑک کے ساتھ ہی ہائی وے کی توسیع کا کام شروع کیا، جس پر مقامی عوام نے سخت مخالفت کی۔

 صبح شاہراہ کا تعمیری  کام شروع ہوتے ہی کافی تعداد میں لوگ پنچایت صدر وینکٹیش نائک کی قیادت میں جائے وقوع  پر پہنچے اور افسران کے خلاف سخت اعتراض جتاتے ہوئے برہمی کا اظہارکیا۔ احتاجیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے  اس تعلق سے کئی مرتبہ احتجاج کئے ہیں، اور ہائی وے کی چوڑائی 45 میٹر کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں، اس کے باوجود عوام کی مطالبے کو مسترد کیا جارہا ہے۔ احتجاجیوں کے مطابق ہم یہ سب کچھ شرالی کے مستقبل کو لےکر کررہے ہیں، جس کے لئے  افسران کو باربار میمورنڈم بھی دیا جاچکا ہے۔ احتجاجیوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مرکزی وزیر نے ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے بات بھی کی تھی۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ مرکزی سطح پر شاہراہ کی توسیع 45میٹر تک کئے جانے کی کوششیں آخری مرحلے میں ہیں، ایسے وقت شاہراہ کی توسیع 30میٹر تک محدود کرتے ہوئے کام شروع کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

کام کو روکے جانے کی اطلاع موصول ہوتے ہی بھٹکل اسسٹنٹ  کمشنر ساجد ملا جائے وقوع پر پہنچے اور کام کو جاری رکھنے کے متعلق عوام کو سمجھانے کی کوشش کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ  ’ ہمیں  اعلیٰ افسران کی طرف سے  ہدایات ملی ہیں، شاہراہ کی وسعت، لمبائی ، تعمیری کاموں کی منصوبہ بندی سب کچھ نیشنل ہائی اتھارٹی کی جانب سے طئے کی جاتی ہے، اور ہمارا کام  اعلیٰ افسران کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے حکم کو نافذ کرنا ہوتا ہے ، لیکن اسسٹنٹ کمشنر  کی باتوں کو عوام نے نظر انداز کیا اور اُن کی جانب سے کی جانے والی اپیل بھی کام نہیں آئی۔ احتجاجی اپنی ہی ضد پر اڑے رہے۔ ان کا یہی کہنا تھا کہ مرکزی وزیر نے شاہراہ کی توسیع میں تبدیلی کئے جانے کا تیقن دیاہے، اس لئے تیس میٹر چوڑی سڑک کے ساتھ  کام شروع کرنےکی ضرورت نہیں ہے، احتجاجیوں نے بتایا کہ توسیع کو لے کر کچھ دن کی مہلت دی جائے۔ لیکن اسسٹنٹ کمشنر  نے کسی بھی طرح کی مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے پولس کو حکم دیا کہ وہ احتجاجیوں کو ہٹادیں۔ جس کے ساتھ ہی حالات کچھ دیر کے لئے  ہنگامہ خیز ہوگئے۔ ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کی قیادت میں  سرکل پولس انسپکٹر کے ایل گنیش نے اپنے عملے کے ذریعے احتجاجیوں کو منتشر  کرنا شروع کردیا اور جائے وقوع پر پولس کی زائد فورس تعینات کردی جس کے بعد ہی شاہراہ کی چوڑائی  30 میٹر کے ساتھ کام شروع کیا گیا۔

رکن اسمبلی کی  مذمت: رکن اسمبلی سنیل نائک نے اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری سطح پر شرالی میں 45میٹر چوڑی  شاہراہ تعمیر کرنے کے لئے کوششیں جاری رہنے کے باوجود  آئی آر بی کمپنی کا  30 میٹر  کی توسیع کے ساتھ کام شروع کرنا قابل مذمت ہے۔  سنیل نائک نے بتایا کہ ضلع نگراں کاروزیر کی جانب سے  تعاون نہ  ملنے سے مسئلہ پیدا ہوگیا ہے،  انہوں نے متنبہ کیا کہ شاہراہ کی چوڑائی  30میٹر کے ساتھ ہی ہائی وے کا کام شروع کیا گیا  تو میں خود عوام کے ساتھ شامل ہوکر احتجاج کروں گا۔

جمعہ کو پھر بڑے پیمانے پر احتجاج : عوامی مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کی چوڑائی کو 30میٹر تک ہی محدود کرتے ہوئے کام شروع کرنے پر شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک نے ایسے کام کی سخت  مخالفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ   جمعہ کو دوبارہ بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ وینکٹیش نائک نے بتایا کہ جب تک ہماری مانگوں کو پورا نہیں کیاجائے  گا ہم خاموش  نہیں رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔