بھٹکل: شرالی میں قومی شاہراہ کی توسیع کا دھرنا جاری؛ منکال وئیدیا نے رکن اسمبلی اور مرکزی وزیر پر لگایا شاہراہ معاملے پر جھوٹ بولنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th February 2019, 1:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19؍فروری (ایس او نیوز)شرالی میں45میٹر  چوڑائی والی  قومی شاہراہ کا مطالبہ   لے کر جاری دھرنے کے پانچویں دن سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے احتجاجیوں سے ملاقات کی اور رکن اسمبلی سنیل نائک اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے پر  جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔

منگل کو جائے دھرنا پر پہنچے سابق رکن اسمبلی وئیدیا نے احتجاجیوں سے شکایات کی سماعت کرنے کے بعد رکن اسمبلی اور مرکزی وزیرپر برس پڑے۔ انہوں نے کہاکہ بطور مرکزی وزیر مرکز کو اور  بقیہ وزراء کو خط لکھنے سے کام ختم نہیں ہوگا، بلکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے ہی 45میٹر چوڑائی  تک  توسیع دینے کا حکم جاری کرانا ہوگا، آگے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کا حکم ملتے ہی 24گھنٹوں کے اندر وزیرا علیٰ اور دیگر ریاستی  وزیر سے ملاقات کرتےہوئے ریاستی حکومت سے بھی منظوری لائی جاسکتی ہے۔

منکال وئیدیا جو اسمبلی انتخابات کے موقع پر بی جےپی کی طرف سے ہورہی بیان بازیوں کا جواب دینے سے زیادہ تر  کتراتے رہے تھے،   اچانک شرالی میں احتجاجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان کو راست نشانے پر لیا۔ انہوں نے سنیل نائک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی کو اپنے کاموں کے متعلق ذمہ داری ہونی چاہئے۔ جب عوام کو تکلیف ہورہی ہے تو  اُنہیں  خود آگے بڑھ کر کام پر روک لگانے کے لئے  آگے آنا چاہئے تھا،  بجائے ایسا کرنے کے، وہ  عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے مسئلہ کو ہی گھمانے  میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  عوام پچھلے پانچ دنوں سے دھرنے پر ہیں، جب کہ یہ کام عوام سے ہونے کا نہیں ہے ، بلکہ یہ عوامی نمائندوں کاکام ہے ، انہیں اس تعلق سے فکر ہونی چاہئے۔

رکن اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے منکال وئیدیا نے مزید  کہاکہ میری رکن اسمبلی کی مدت کے دوران میں نے جن  کاموں کے متعلق  شہر میں فلیگس لگائے تھے،  سنیل نائک نے  ان ہی  فلیکس کا مذاق اڑایا تھا، مگر آج وہ  خود  اُنہی کاموں کا افتتاح کررہے ہیں۔  دھرنے پر موجودچند بی جےپی کارکنوں نے منکال وئیدیا کی باتوں پر اعتراض جتاتے ہوئے کہاکہ یہ دھرنا کسی پارٹی کا نہیں ہے ، بلکہ پارٹیوں کی تفریق کئے بغیر عوامی مطالبے کے لئے ہم نے یہاں دھرنا دیا ہے، اس لئے  کسی پر الزام نہ لگائیں، جب انہوں نے کہا کہ ہم سب متحد ہوکر شاہراہ کی توسیع کے لئے جدوجہد کررہے ہیں تو منکال وئیدیا نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ شرالی کی قومی شاہراہ کے متعلق میں نےکوئی سیاسی بات نہیں کی ہے۔ مجھے عوام کی تکالیف کا حل مقصود ہے۔ آگے کہا کہ  کام کو روکنے کے لئے عوامی نمائندوں اور  لیڈروں کے ساتھ تاریخ طئے کریں ، میں بھی اس میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہوں۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھااشوک وئیدیا، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکرنائک، شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک، بھاسکر دئیمنے ، ناگپا نائک، شنکر نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...