شرالی :فورلین کی تعمیر 30میٹر کے بجائے 45میٹر کی چوڑائی کے ساتھ تعمیر کرنےکا مطالبہ لے کر میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd August 2017, 8:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23اگست (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے شرالی سے گزرنے والی قومی شاہراہ 66کو فورلین میں منتقل کئے جانے والے توسیعی تعمیری کام کو 45میٹر کی چوڑائی کے ساتھ ہی کئے جانے کا مطالبہ لے کر شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک کی قیادت میں گاؤں کے عوام نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا۔

اس موقع پر پنچایت صدر وینکٹیش نائک نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شرالی میں شاہراہ کی چوڑائی کم نہ کریں،شاہراہ کی چوڑائی 45سے 30میٹر تک کم کرنے سے شرالی گرام پنچایت حدود کے عوام اور مقامی سواریوں کے لئے کوئی بھی رابطہ روڈ کی تعمیر نہیں ہوسکتی۔ شرالی گرام پنچایت بہت وسیع و عریض ہے ، 15ہزار سے زائد کی آبادی ہے، مستقبل میں گاؤں مزید ترقی کرنے کے امکانات ہیں، شرالی کی مارکیٹ روزانہ گنجان رہتی ہے ، چھوٹی سڑک سے گنجانی مزید تنگ ہوگی اور حادثات کو دعوت دے گی، سرویس روڈ کے بغیر شاہراہ کی تعمیر غیر سائنٹفک ہے اور دوراندیشی کی کمی محسوس ہوتی ہے، اسی لئے افسران کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر شرالی مارکیٹ علاقہ میں 45میٹر کی چوڑائی سے ہی فورلین کی تعمیر کریں۔ اگر ایسا نہیں ہوسکتاہے تو وینکٹاپور سے شارداہولے تک فلائی اوؤر کی تعمیر کرنےکی مانگ رکھی گئی ہے۔ اگر عوام اور عوامی نمائندوں کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے فورلین کی تعمیر 30میٹر کی حد میں ہی کرنے کے لئے آگے بڑھیں گے تو ہم موقع نہیں دینےکی دھمکی دی ۔ اس موقع پر پنچایت ممبران موہن دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، جناردھن، یوگیش موگیر، ناگپا نائک، شری دھر موگیر، دیپا شرالیکر، نوتن پربھو، گریجا گونڈا، کمار نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔