شموگہ میں دکانوں پر پتھرائو کے بعد حالات کشیدہ؛ پولس نے سنبھالا مورچہ ، حالات پر کیا قابو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd September 2018, 2:09 AM | ریاستی خبریں |

شموگہ یکم ستمبر (ایس او نیوز) شہر کے گاندھی بازار، کستوربا روڈ پر  واقع ایک  چپلوں کی دکان میں  کسی لڑکی کے ساتھ  چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے  کچھ ہندو شدت پسند تنظیموں کے نوجوانوں نے دکانوں پر پتھرائو شروع کردیا، جس کے نتیجے میں کچھ دیر کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے، مگر فوری طور پر پولس نے مورچہ سنبھالتے ہوئے حالات پر قابو پالیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایک لڑکی کسی دکان سے چپل  خرید رہی تھی کہ اس دوران دکاندار  نے مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ کچھ چھیڑ چھاڑ کی، ناراض لڑکی نے فوراً اپنے  متعلقین کو واقعے کی جانکاری دی ۔ اطلاع ملتے ہی  درجنوں  ہندو شدت  پسند تنظیموں کے کارکنوں نے کستوربا روڈ پہنچ کر دکانوں پر پتھرائو شروع کردیا جس سے  افراتفری مچ گئی اور لوگوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑنے لگی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولس کی زائد فورس متعلقہ علاقہ میں  پہنچ گئی اور  آتے ہی  لاٹھیوں کا سہارا لیتے ہوئے  مظاہرین کو منتشر کردیا۔ بعد میں حساس مقامات مانے جانے والے  شموگہ کے علاقوں میں پولس کی زائد فورس تعینات کردی گئی۔

لڑکی کو چھیڑنے کے تعلق سے ہندو شدت پسند تنظیموں کے کارکنوں نے پولس سے مطالبہ کیا کہ وہ خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  شموگہ ایس پی ابھینو کھرے نے  بتایا کہ حالات پر فوری طور پر قابو پالیا گیا ہے اور ضلع کے عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ معمولی واقعہ پیش آیا تھا اور پولس نے لڑکی کو اور دوسرے لڑکوں کو بھی گھر بھیج دیا ہے اور  حالات پر قابو پالیا گیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ شہر میں حالات بالکل پُرامن ہیں، کچھ بھی نہیں ہوا ہے، انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ سوشیل میڈیا کے ذریعے غلط اور بے بنیاد خبریں نہ پھیلائیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...