سری لنکا دورہ:چوٹ کی وجہ سے مرلی وجے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم سے باہر، دھون کوملا موقع

Source: S.O. News Service | Published on 17th July 2017, 9:12 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،17/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کے دورے پر جانے والی ہندوستانی ٹیم کو سلامی بلے باز مرلی وجے کی خدمات حاصل نہیں ہو سکے گی۔سلامی بلے باز وجے کلائی کی چوٹ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔26/جولائی سے شروع ہونے جا رہی تین میچوں کی سیریز کے لیے وجے کی جگہ شیکھر دھون کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری ایک ریلیز میں یہ معلومات دی گئی ہے۔بی سی سی آئی کی سکریٹری امیتابھ چودھری نے ایک بیان میں کہاکہ کل ہندوستانی  سلیکشن کمیٹی نے پیر کو شیکھر دھون کو زخمی مرلی وجے کی جگہ ٹیم میں منتخب کیا ہے،جو سری لنکا میں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔انہوں نے کہاکہ وجے کے لیے آسٹریلیا ئی ٹیم کے دورے کے دوران کلائی میں چوٹ لگی تھی،اس کی داہنی کلائی میں اب بھی درد ہے،بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے مشورہ دیا ہے کہ وجے کے لیے ری ہیبلٹیشن جاری رکھنا چاہیے۔ہندوستانی  ون ڈے ٹیم کے باقاعدہ رکن دھون نے 23ٹیسٹ میں 38.52کی اوسط سے رن بنائے ہیں، جن میں چار سنچریاں شامل ہیں۔انہوں نے آخری بار 2016میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کے لیے ٹیسٹ کھیلا تھا۔اس ٹیسٹ میں شیکھر نے پہلی اننگز میں ایک اور دوسری اننگ میں 17رن بنایا تھا۔بائیں ہاتھ کے بلے باز شیکھر دھون نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا شاندارآغاز کیا تھا۔2012-13میں آسٹریلیا کے خلاف موہالی میں اپنے پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے 187رنوں کی اننگ  کھیلی تھی،جس میں 19چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔شیکھر دھون اس وقت شاندار فارم میں ہیں،انگلینڈ میں ہوئی چمپئنز ٹرافی میں انہوں نے سب سے زیادہ رن بنائے تھے،اور انہیں گولڈن بیٹ ملا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...