شیلا کی ترقی ’ ماڈل‘سے کجریوال کا ناطقہ بند کرنے کی کوشش ، بلاک سطح پر شروع کی جائے گا تعلقات عامہ کی مہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st January 2019, 11:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی21 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آئندہ لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے اکیلے لڑنے کے اعلان کے بعد کانگریس دہلی میں اروند کجریوال حکومت کے خلاف جلد ہی وسیع تعلقات عامہ مہم شروع کرنے کی تیاری میں ہے۔ اس کے تحت وہ سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کے ’ترقی ماڈل‘ کا مقابلہ کجریوال حکومت کی کارکردگی سے کرتے ہوئے اپنے حق میں ماحول بنانے کی کوشش کرے گی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی کانگریس کمیٹی کا صدر بننے کے بعد شیلا دکشت تنظیم میں نئی جان پھونکنے کے ساتھ ہی پارٹی کے کھوئے ہوئے وقار اور شناخت کو واپس حاصل کرنے کے مقصد سے کم کر رہی ہیں۔ ان ہی کوششوں میں یہ تعلقات عامہ مہم بھی شامل ہے جو بلاک سطح پر چلائی جائے گی ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے امکانات تقریبا ختم ہو جانے کے بعد شیلا دکشت کجریوال کو پوری طاقت کے ساتھ گھیرنے کی تیاری میں ہیں تاکہ فیصلہ کن ووٹ بینک کو پھر سے کانگریس کی جانب سے مائل کیا جا سکے جو کبھی اس کی ریڑھ ہوا کرتا تھا۔ اس سے مسلمانوں کو لبھانے کی ایک کوشش بھی کہی جاسکتی ہے ۔ پارٹی کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے مقصد سے ہی شیلا نے تینوں ایگزیکٹوذمہ دار ن کو دہلی کے مختلف میونسپل علاقے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ راجیش للوٹھیا کو شمالی دہلی، دیویندر یادو کو جنوبی دہلی اور ہارون یوسف کو مشرقی دہلی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔دہلی صوبائی کانگریس کمیٹی کے ایگزیکٹو صدر راجیش للوٹھیا نے کہاکہ اب دہلی کے لوگوں کے سامنے ترقی کے دو ماڈل ہیں۔ ایک ماڈل شیلا دکشت کا ہے جس میں دہلی کی پوری تصویر بدل گئی۔ دوسرا ماڈل کجریوال کا ہے جس سے ترقی تھم گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی بلاک سطح پر جائیں گے اور تعلقات عامہ مہم کے ذریعے عوام کو بتائیں گے کہ دہلی کی ترقی شیلا دکشت کے ترقیاتی ماڈل سے ہی ہو سکتی ہے۔ للوٹھیا نے کہا کہ پارٹی کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے مقصد سے دہلی کانگریس کی طرف سے شروع کئے جانے والے تمام پروگراموں کے بارے میں جلد اعلان کیا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...