عمر بھر قرآن سکھانے والے الشیخ سعید ملحس خالق حقیقی سے جاملے،متاز عالم دین ’’شیخ التجوید‘‘کے لقب سے مشہور تھے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th August 2016, 4:06 PM | عالمی خبریں |

نابلس،27؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین اور دنیا کے مختلف ملکوں میں قرآن کریم کے تجوید کے اصول سکھانے میں عالمی شہرت رکھنے والے ممتاز عالم دین الشیخ محمد سعید ملحس طویل علالت کے بعد کل جمعہ کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ الشیخ ملحس شیخ التجوید کے لقب سے مشہور تھے۔الشیخ سعید ملحس نے تجوید قرآن کریم کے بنیادی اصولوں میں خاص ملکہ پایا تھا اورانہیں فلسطین ہی نہیں بلکہ عرب ممالک اور اسلام دنیا کے بہترین قرآء اور تجوید کے اساتذہ میں شمار کیا جاتا تھا۔مرحوم کے فرزند اسامہ ملحس نے بتایا کہ ان کے والد نماز جمعہ سے چندے قبل نابلس میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جمعہ نابلس میں مسجد الحاج نمر التمیمی کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔ بعد ازاں انہیں مشرقی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔الشیخ سعید ملحس نے تجوید قرآن کریم کے حوالے سے ایک کتابچہ بھی ترتیب دیا تھا جو سیکڑوں بار شائع کیا جا چکا ہے۔ وہ فلسطین کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں بھی تجوید قرآن کریم کی کلاسوں میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ ان کی انہی خدمات کی بدولت انہیں شیخ تجوید فلسطین کیلقب سے یاد کیا جاتا ہے۔پس ماندگان میں دو بیٹیاں اوردو بیٹے چھوڑے ہیں۔ الشیخ سعید ملحس کی وفات پر فلسطین کی مذہبی اور سیاسی قیادت کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔