الشیخ راید صلاح کی صہیونی زندانوں سے رہائی پرحماس کی مبارک باد

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 18th January 2017, 7:43 PM | عالمی خبریں |

غزہ،18جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے ممتاز رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کی اسرائیلی جیل سے نو ماہ کے بعد رہائی پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ راید صلاح کی گرفتاری نے صہیونی ریاست کی مسجد اقصیٰ کے خلاف سازشوں اور جارحانہ عزائم کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ الشیخ راید صلاح کی رہائی مرابطین اور قبلہ اول بیت المقدس کا دفاع کرنے والے فلسطینی رضاکاروں کی فتح ہے۔

حماس نے الشیخ راید صلاح کی اسرائیلی زندانوں سے رہائی پرانہیں دلی مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ الشیخ صلاح کی رہائی سے دفاع قبلہ اول اور مسجد اقصیٰ کے لیے بلند ہونے والی آوازوں کو مزید تقویت ملے گی۔خیال رہے کہ الشیخ راید صلاح کو اسرائیلی حکام نے کل منگل کے روز9ماہ کی حراست کے بعد رہا کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...