عدم اعتمادکی تجویزسے پہلے اپنے ’’شترو‘‘کے نشانے پرآئی مودی سرکار، پارلیمنٹ اوربی جے پی لیڈران سیٹ بیلٹ باندھ لیں، آگے مشکل وقت ہے : شتروگھن سنہا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th March 2018, 12:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی19 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مودی حکومت چار سال میں سب سے بڑی آزمائش کے دہانے پر کھڑی ہے، اپوزیشن نے مودی حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں پہلی بار عدم اعتماد لانے کی تیاری کر لی ہے۔ این ڈی اے کے پرانے ساتھی بھی سرُ تبدیل کر رہے ہیں۔ آج ہنگامہ کی وجہ سے لوک سبھا میں عدم اعتمادکی تجویز پیش نہیں ہو سکی۔اس درمیان پارلیمنٹ اور حکومت کے حالات پر اپنی ہی جماعت کے شدید ناقد شتروگھن سنہا نے ٹوئٹر کے ذریعہ مودی حکومت کے دور اقتدارمیں آنے والی مصیبتوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ ہم سیٹ بیلٹ باندھنے کامشورہ دیتے ہیں کیوں کہ آگے وانے والا وقت مشکل ہے ۔ ہم نے پہلے ہی بغیر کام کاج والے پارلیمنٹ سیشن کااندازہ لگایا تھا۔ پارلیمنٹ سیشن میں ہمارے لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے مشکل دن ہمارا تعاقب کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھاکہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ آخری پارلیمنٹ سیشن ہے، میں درخواست کرتا ہوں کہ یہ سیشن مکمل ہونے دیں، کام نہ کرنے والے پارلیمنٹ میں بہت سے ضروری کام ہو رہے ہیں،جہاں اپوزیشن جیتنے کی راہ پر ہے ۔ مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پارٹی عدم اعتماد کی تجویز لانے میں کامیاب ہوگی یا نہیں یہ بڑا سوال بنا ہوا ہے۔ آج بھی لوک سبھا میں تیلگو دیشم پارٹی وائی ایس آر کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ اس سے پہلے دوپہر 12 بجے تک کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔ اگرچہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ عدم اعتماد کی پیشکش پر بحث کے لئے تیار ہے۔اس دوران وائی ایس آر کانگریس اور ٹی ڈی پی نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ عدم اعتماد کی پیشکش کو روکنے کے لئے اے آئی اے ڈی ایم کے ایم پی جان بوجھ کاویری پانی کے تنازعات کے معاملے پر ہنگامہ کر رہے ہیں۔وائی آئی اے ایس آر کانگریس اور ٹی ڈی پی مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز لوک سبھا میں پیش کرنا چاہتی ہے۔ دونوں جماعتوں کو کانگریس، ٹی ایم سی، آر جے ڈی، این سی پی، نیشنل کانفرنس، لیفٹ سمیت دیگر جماعتوں نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔عدم اعتماد کی پیشکش پر حکومت کی اتحادی شیوسینا نے کہا ہے کہ وہ عدم اعتماد کی پیشکش پر ووٹنگ کے وقت غائب رہے گی۔ صاف ہے کہ شیوسینا نہ تو حکومت کا اور نہ ہی اپوزیشن کا ساتھ دینے کے موڈ میں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...