مودی کے خلاف وارانسی سے ایس پی کے ٹکٹ پر لڑ سکتے ہیں شتروگھن سنہا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th October 2018, 9:54 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،12؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کی قیادت سے گزشتہ کافی عرصے سے ناراض چل رہے رہنما شتروگھن سنہا 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں وارانسی سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔وارانسی وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے۔سنہا اگر وارانسی سے لوک سبھا الیکشن لڑتے ہیں تو انہیں پورے مہاگٹھ بندھن کی حمایت حاصل ہوگی۔مہاگٹھ بندھن میں فی الحال اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی تو ساتھ کھڑے نظر آ ہی رہے ہیں، انتخابات قریب آتے آتے اس میں کانگریس اور کچھ مقامی پارٹیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔اپوزیشن کی کوشش ہے کہ وزیر اعظم کو ان کے پارلیمانی حلقے میں گھیرکر رکھا جائے اور ان کے خلاف مضبوط امیدوار کھڑا کیا جائے۔2014 کے لوک سبھا انتخابات میں اروند کیجریوال نے مودی کے خلاف الیکشن لڑا تھا لیکن وہ بری طرح ہار گئے تھے۔حالانکہ وارانسی بی جے پی کا پرانا گڑھ رہا ہے لیکن یہاں سے بی جے پی کے ٹکٹ پر ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی الیکشن ہار بھی چکے ہیں۔سنہا نے وارانسی کا انتخاب اس لئے بھی کیا ہے کیونکہ یہاں کایستھ سماج کا اچھا خاصا غلبہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ سنہا کایستھ ہیں۔ساتھ ہی وارانسی بہار سے متصل بھی ہے اور پوروانچل کا علاقہ ہونے کے ناطے یہاں سے انہیں انتخابات میں جیت کی توقع ہے۔اس کے علاوہ گجرات میں جس طرح سے پوروانچل کے لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کیا گیا اس سے وارانسی میں بھی ناراضگی ہے کیونکہ بھگائے گئے لوگوں میں وارانسی کے لوگ بھی بتائے جا رہے ہیں۔سنہا جمعرات کو لکھنؤ میں تھے اور اس دوران انہوں نے سماج وادی پارٹی کے دفتر میں منعقد ایک پروگرام میں بھی شرکت کی۔سماج وادی پارٹی کی طرف سے منعقد جے پرکاش نارائن کی جینتی پروگرام میں جمعرات کو لکھنؤ پہنچے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شتروگھن سنہا اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے مرکز کی مودی حکومت پر جم کر نشانہ لگایا۔شتروگھن سنہا نے رافیل ڈیل پر کہا کہ مرکزی حکومت کو جواب دینا ہوگا، تو وہیں یشونت سنہا نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک کے حالات ایمرجنسی سے بھی بدتر ہیں۔شتروگھن سنہا سماج وادی پارٹی سے الیکشن لڑ سکتے ہیں ان قیاس آرائیوں مزید تقویت ملی جب سنہا نے کہا کہ اکھلیش یادو کے ساتھ مل کر مستقبل کی سیاست پر بحث بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جے پرکاش نارائن کو ماننے والوں میں ہم سب ہیں، میں ہر پارٹی کا عزیز ہوں۔تمام لوگ مجھے سمجھتے ہیں۔اکھلیش مجھے موقع دیں یا میں اکھلیش کو موقع دوں بات ایک ہی ہے۔ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...