ماب لنچنگ پر بولےششی تھرور؛ ملک میں آج مسلمانوں سے بہتر ہے گائے ہونا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2018, 11:17 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) شک میں بھیڑ کی پٹائی سے ہوئی اکبر خان کی موت کو لے کر کانگریس  لیڈر ششی تھرور نے ایک سخت بیان دیا ہے۔ اپنے ایک مضمون میں تھرور نے لکھا،’’ اس ملک میں کئی جگہوں پر تو مسلمان ہونے سے بہتر گائے ہونا ہے‘‘۔ کانگریس لیڈر کی اس تنقید پر ہنگامہ ہو گیا ہے۔

انگریزی ویب سائٹ ’’ دی پرنٹ’ نے ششی تھرور کا ایک اوپینین شائع کیا ہے جس میں تھرور نے یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے لکھا ’’ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بی جے پی حکومت میں ماب لنچنگ کے بڑھتے واقعات سے انکار کیا ہے۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کہتے ہیں کہ ملک میں گزشتہ 4 سالوں میں کوئی بڑا فرقہ وارانہ تشدد نہیں ہوا ہے۔ یہ دونوں ہی لیڈران غلط بول رہے ہیں‘‘۔

تھرور نے لکھا’’ بی جے پی کے لیڈران کا فرقہ وارانہ تشدد کے بارے میں دعویٰ حقائق پر کھرا کیوں نہیں اترتا۔ ایسا لگتا ہے کہ کئی جگہوں پر مسلمان کے مقابلہ گائے محفوظ ہے‘‘۔انہوں نے لکھا’’ جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، ہندوتوا کا پرچم لے کر چلنے والی طاقتوں کی وجہ سے ملک میں کئی جگہ تشدد ہوئے ہیں۔ 2014 کے بعد سے اب تک اقلیت مخالف تشدد میں 389 لوگ مارے جا چکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں‘‘۔

کیرالہ کے ترووننتھاپورم  میں کانگریس ایم پی ششی تھرور نے کہا ’’ گزشتہ 8 برسوں میں گئوکشی سے متعلق 70 پرتشدد واقعات ہوئے ہیں۔ ان میں سے 97 فیصد یعنی 70 میں سے 68 واقعات بی جے پی کی حکومت میں ہوئے ہیں ۔ ان تمام حادثات میں 28 لوگ مارے جا چکے ہیں اور 136 افراد زخمی ہیں۔ ان واقعات میں 86 فیصد شکار لوگ مسلمان ہیں‘‘۔

تھرور نے لکھا ہے ’’ گئو بھکتوں کے نشانے پر صرف مسلمان ہی نہیں رہے، دلت بھی ان کا شکار بنے۔ وزارت داخلہ کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے ریکارڈ بتاتے ہیں کہ 2014 سے 2016 کے درمیان ملک بھر میں 2885 فرقہ وارانہ تشدد ہوئے ہیں‘‘۔ بتا دیں کہ تھرور نے کچھ روز قبل ہی یہ تنقید کر کے بڑا تنازعہ پیدا کر دیا تھا کہ اگر بی جے پی پھر سے اقتدار میں آئی تو وہ آئین کو پھر سے لکھے گی اور ’ ہندو پاکستان‘ بنانے کا راستہ تیار کرے گی۔ وہیں، انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو لے کر کمینٹ کیا تھ کہ ’’ ہندوتوا کا طالبانی کرن‘ شروع ہو گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔