ٹی 20-سیریز پر بھی ہندوستان کا قبضہ روہت شرما کا ریکارڈ۔35؍گیندوں میں سنچری بنائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th December 2017, 11:43 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی۔23؍دسمبر (ایجنسیز) اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں آج سری لنکا کے خلاف منعقد ہوئے دوسرے ٹی 20-میچ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 88؍رنوں سے شکست دے کر ٹی 20-سیریز بھی اپنے نام کرلی ۔ سری لنکا نے پہلے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا اور ہندوستان کے کھلاڑیوں نے مقررہ 20؍اووروں میں 5؍وکٹ کے نقصان پر 260؍رن بنائے۔ جواب میں سری لنکا کے کھلاڑی 17.2اووروں میں 172؍رن بناکر آل آؤٹ ہوگئے۔ اس طرح ہندوستان نے 3؍ٹی ۔20میچوں کی سیریز میں 2-0سے برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا کی جانب سے کشال 77؍اور ترنگا 44؍ نے ہی سب سے زیادہ رن بنائے۔ چہل نے سری لنکا کے چار وکٹ ،کل دیپ یادو نے 3؍ وکٹ اور انادکٹ نے ایک وکٹ لیا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام درج کرلیا ہے۔ ٹیم نے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں 20اوور میں 5؍وکٹ کے نقصان پر 260؍رن بناکر تاریخ رقم کی ہے۔ یہ ٹی 20-میچ ہندوستان کے سب سے بڑے اسکور والا ہے۔ اس میچ میں ہندوستان نے 21؍چوکے اور21؍چھکے لگائے ہیں۔ اس سے پہلے بین الاقوامی ٹی 20-میچ میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ آسٹریلیا کے نام ہے۔ جس نے 6؍ستمبر 2016ء کو سری لنکا کے خلاف پلے کل میں 20؍اوور میں 3؍وکٹ کے نقصان پر 263؍رن بنائے تھے۔ اس کے علاوہ سری لنکا نے 14؍ستمبر 2007ء کو کینیا کے خلاف 6؍وکٹ پر 244؍رن بنایاتھا اور آج حوصلہ بلند ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے تابڑ توڑ بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کے گیند بازوں کی دھجیاں اڑاکر ایک ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو روہت شرما کے مستقبل کے لئے بہتر ہوگا۔ ہندوستان کی جانب سے کپتان روہت شرما نے سب سے زیادہ 118؍رن بنائے۔ انہوں نے محض 35؍گیندوں پر اپنی سنچری بنائی۔ اس سے پہلے سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف ٹی 20- میچوں کی سریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ویراٹ کوہلی کی عدم موجودگی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنے نام ایک اور کامیابی درج کرالیا ہے۔ انہوں نے ٹی۔20 بین الاقوامی کرکٹ میں صرف 35؍گیندوں پر سنچری بنالی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیوڈملر کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔ملر نے اس سال 29؍اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف سنچری لگائی تھی۔ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف اپنی اننگ میں 11؍چوکے اور8؍چھکے لگائے۔ اینجلو میتھیوز کی گیند پر چوکا لگاکر ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی روہت ٹی۔20 بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل سب سے تیز سنچری بنانے والے ہندوستان کے ایک اور بلے باز کے ایل راہل تھے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 40؍گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ ٹی20- کرکٹ میں سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کے نام ہے جنہوں نے آر سی بی کی جانب سے کھیلتے ہوئے پونے کے ویریئرس کے خلاف 30؍گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ اس سے قبل 2016ء میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف 20؍اوور میں 263رن بنائے تھے جو آج بھی ریکارڈ ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن پی یوکالج نے جیتا ضلع لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں چمپئین شپ کا خطاب

اترکنڑا ضلع پی یو بورڈ تعلیمات عامہ ، وائی ٹی ٹی ایس پی یو کالج یلاپور اور سرکاری پی یو کالج یلاپور کے اشتراک سے یلاپور سرکاری پی یوکالج کے کالما تعلقہ کھیل میدان میں منعقدہ پی یو کالج ضلع لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں انجمن پی یو کالج بھٹکل کی ساحل عمری کی کپٹن شپ میں  چمپئین شپ کا ...

اگر وزیر کھیل نے نہیں دیا جواب تو کورٹ کا راستہ اپنائیں گے؛ بجرنگ پونیا نے اسپورٹس منسٹر کو کیا متنبہ

راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ نہ ملنے سے مایوس اسٹار پہلوان بجرنگ پونیا نے وزیر کھیل وردھن سنگھ راٹھور سے ملاقات کی اور کہاکہ انہیں یقین ہے کہ ان کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔بجرنگ نے کہاکہ مجھے آج وزیر کھیل سے ملنا تھا لیکن اچانک ہی ہمیں گزشتہ شام ملاقات کے لیے فون آ گیا۔

کون بہترین ٹیم ہے یہ معنی نہیں رکھتا، غلطیوں سے سبق لینا اہم: راہل دراویڈ

سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ نے چیف کوچ روی شاستری کے انگلینڈ کے دورے پر ’بہترین ٹیم‘ سے متعلق بیان پر جمعہ کو یہاں کہا کہ ان کے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ کون بہترین ہے اور کون نہیں کیونکہ ابھی زیادہ اہم یہ ہے کہ ٹیم نے اس سے کیا سبق لیا اور آگے کس طرح بڑھنا ہے۔ہندوستانی ٹیم ...