شرم جیوی بم دھماکہ معاملہ میں مجرم عالمگیرر ونی کو سزائے موت

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 30th July 2016, 8:39 PM | ملکی خبریں |

 

جونپور، 30؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے جون پور ضلع کی ایک عدالت نے2005میں شرم جیوی ایکسپریس ٹرین میں ہوئے بم دھماکے معاملہ میں کل29؍جولائی کو مجرم قرار دئیے گئے بنگلہ دیشی شہری عالمگیر عرف رونی کو آج موت کی سزا سنائی ہے۔فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج بدھی رام یادو نے ملزم رونی کو موت کی سزاکے ساتھ ساتھ اس پر7 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔رونی کو عدالت نے کل مجرم قرار دیا تھا اور سزا کا تعین آج کیا ہے۔اس واقعہ کے دوسرے ملزم عبیدالرحمان کے معاملے میں 2؍اگست کو فیصلہ ہوگا اور مجرم پائے جانے پر سزا کا تعین کیا جائے گا، دیگر ملزمان کے خلاف سماعت کا سلسلہ ابھی چل رہا ہے۔واضح رہے کہ28؍جولائی2005کو 5.20بجے شام جونپور ضلع کے سگرامؤ کے ہرپال گنج ریلوے کراسنگ کے قریب شرم جیوی ایکسپریس میں بم دھماکے ہوئے تھے ۔ جس میں12افراد کی موت ہو گئی تھی، اس حادثے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ٹرین کے گارڈ ظفر علی نے جی آر پی تھانہ میں اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔اس واقعہ کی پولیس کے ساتھ گہری تحقیقات کے بعد ملک کی بڑی سیکورٹی ایجنسیوں نے عالمگیر عرف رونی، عبیدالرحمان عرف بابو کے علاوہ وشواش رہائشی مرشدآباد مغربی بنگال اور سوہاگ عرف ہلال رہائشی بنگلہ دیش کے خلاف الگ الگ چارج شیٹ داخل کی گئی تھی ۔رونی اوربابوفی الحال جونپور جیل میں اور وشواش اور ہلال حیدرآباد جیل میں بند ہے، جبکہ دیگر ملزمان میں شریف عرف کنچن فرار ہے اور غلام پازدانی عرف یحیی اور ڈاکٹر سعید کی موت ہو چکی ہے۔فیصلے کے وقت عدالت میں بھاری تعداد میں پی اے سی اورپولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا ۔عدالت کے احاطے میں آنے والوں کی سختی سے تلاشی بھی لی جا رہی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...