شردیادونے اپنی معطلی کوہائی کورٹ میں چیلنج کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th December 2017, 11:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،12؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جے ڈی یوکے سابق صدر شرد یادو نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔یادو نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی نے ان کے خلاف فیصلہ سنانے سے پہلے انہیں اپنا موقف رکھنے کا موقع نہیں دیا۔یادو اور ایک اور رہنما علی انور کو 4دسمبر کو راجیہ سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔جے ڈی یو صدر اور بہار کے وزیراعلی ٰنتیش کمار نے اس سال جولائی میں آرجے ڈی اور کانگریس کے ساتھ مہاگٹھ بندھن توڑ کربی جے پی کے ساتھ اتحاد کر لیا تھا۔اس کے بعد یادو نے اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملا لیا تھا۔راجیہ سبھا کے صدر جے ڈی یو کی اس دلیل سے متفق تھے کہ ان دونوں سینئر ارکان نے پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور اپوزیشن پارٹیوں کے پروگرام میں شامل ہو کر خود ہی اپنی رکنیت چھوڑ دی۔جے ڈی یو نے اس بنیاد پر انہیں راجیہ سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کی درخواست کی تھی کہ دونوں رکن ہدایات کی خلاف ورزی کرکے پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی ریلی میں شامل ہوئے تھے۔یادو گزشتہ ہی سال اعلیٰ ایوان کے لیے منتخب ہوئے تھے اور ان کا دور اقتدار 2022 تک تھا۔انور کی مدت اگلے سال کے شروع تک تھی۔شرد یادو کی جانب سے درخواست دائر کرنے والے وکیل نظام پاشا نے کہا کہ کون سا گروہ اصلی جنتا دل یونائٹیڈ ہے، یہ سوال عدالت کے سامنے زیر غور ہے اور اس پر آخری فیصلہ ابھی باقی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...