شارجہ میں شانتی پرکاشن کی خوبصورت اختتامی تقریب : سینکڑوں کنڑیگاس کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th November 2017, 9:10 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی:13/ نومبر (ایس اؤنیوز)شارجہ میں منعقدہ بین الاقوامی بک فئیر میں ریاست کرناٹکا کی ریاستی زبان کنڑا کی تنہا نمائندگی کرنے والے ’’شانتی پرکاشن منگلورو‘‘کے کنڑا اسٹال کے اختتامی تقریب میں کئی ذمہ داران نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ شارجہ بین الاقوامی بک فئیر عالمی سطح کا دوسرا بڑا بک فئیر مانا جاتاہے۔

شانتی پرکاشن کے صدر جناب اطہر اللہ شریف نے تقریب کی صدارت کی۔ مینجر جناب محمد کوئیں نے کلیدی خطاب کیا۔ کے این آر آئی فورم کے صدر اور فارچون گرانڈ کے مالک پروین کمار شٹی،ابو ظہبی کنڑا سنگھ کے صدر ، شارجہ بین الاقوامی بک فئیرمیں شانتی پرکاشن استقبالیہ کمیٹی کے صدر شری شرؤتم شٹی ، بیاری ویلفئیر فورم ابوظہبی کے صدر جناب محمد علی اچھیلا، کنڑا سنگھ ابوظہبی کے جنرل سکریٹری، ادیب منوہر تونسے ، عبداللہ مدومولے ، انڈین سوشیل فورم کے صدر وائی اے رحیم، گمت فن کار دبئی کے واسو شٹی ، شارجہ کنڑا سنگھ کے صدر سدن داس، کینرا خلیج کونسل کے صدر عبدالقادر باشاہ رکن الدین اور منجوناتھ بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ اس کے علاوہ ریاست کرناٹکااور کنڑا زبان کے سینکروں عاشق پروگرام میں شریک ہوکر کامیاب بنایا۔

تقریب کا آغاز ابراہیم سعید وٹلا کی تلاوت قرآن مع کنڑا ترجمہ سے ہوا۔ عبدالسلام نے شانتی پرکاشن کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا۔ عبدالقادر کوکاجے نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ عبدالرشید، عمران احمد ، بشیر ، جعفر صادق، مبارک، عرفان احمد کی ٹیم نے فئیر میں بک اسٹال کی کامیابی کے لئے جو کوششیں کیں اس کے لئے ذمہ داران نے انہیں مبارکبادی پیش کی۔

واضح رہے کہ ریاست کرناٹکا میں شانتی پرکاشن کنڑازبان کا قدیم اور مشہور و معروف اسلامی کتب کی اشاعتی ادارہ ہے۔ جو اب تک کنڑا زبان میں 200 سے زائد اسلام کے مختلف عنوانات پر کتابیں شائع کرچکاہے۔ اسی ادارے کے ذریعے کنڑا میں ہفتہ واری رسالہ ’’سنمارگہ ‘‘ بھی شائع ہوتاہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...