مہاتما گاندھی کو’’راشٹریہ پتا‘‘ کہناغلط،شنکرآچاریہ سروپانند کی زبان بے لگام
نئی دہلی، 19؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اپنے متنازع بیانات کے لئے جانے جانے والے شنکرآچاریہ سوامی سوروپانندنے پھر ایک بار متنازعہ بیان دے کر ایک تنازعہ کو جنم دے دیا ہے۔انہوں نے مہاتما گاندھی کو بابائے قوم کہے جانے پراعتراض کیا ہے۔مہاتما گاندھی کو قوم کہے جانے پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاندھی ’راشٹریہ پتا‘نہیں؛ بلکہ راشٹرپتر‘ ہیں۔ دوارکاپیٹھ کے شنکرآچاریہ سوامی سروپانندنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہاتما گاندھی کو لوگ بابائے قوم کہتے ہیں جبکہ یہ مکمل طورپر غلط ہے۔مہاتما گاندھی کی پیدائش سے پہلے ہمارے ملک کا وجود تھا،اس طرح انہیں بابائے قوم کیسے کہا جا سکتا ہے؟ ۔یہ ضرور ہے کہ مہاتما گاندھی نے ملک کی آزادی کے لئے لڑائی لڑی اور اس نقطہ نظر سے ان کو قوم کا بیٹا کہا جانا مناسب ہوگا۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شنکرآچاریہ نے کوئی متنازعہ بیان دیا ہے، اس سے پہلے بھی وہ اس طرح کے بیانات دیتے رہے ہیں، اور ان کا رشتہ ماضی میں بھی متنازعہ بیان سے رہا ہے ۔