ناراض شنکرسنگھ واگھیلا نے کانگریس چھوڑی، 24گھنٹے پہلے نکالنے کادعویٰ کانگریس نے الزام کو کیا مسترد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd July 2017, 4:47 AM | ملکی خبریں |

گاندھی نگر21جولائی(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)  کانگریس سے ناراض چل رہے شنکر سنگھ واگھیلا نے کانگریس سے ناطہ توڑتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے مجھے24گھنٹے پہلے ہی نکال دیاتھا۔میں77ناٹ آوٹ ہوں۔

آر ایس ایس سے میرا پرانا ناطہ رہا ہے، مجھے اقتدار کی خواہش نہیں ہے۔مجھے شنکرنے زہرپیناسکھایاہے۔وہیں کانگریس نے اس پورے معاملے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واگھیلا پر کوئی کارروائی نہیں کی۔انہیں نہیں نکالاگیا۔پورے واقعات پرہماری نظررہتی ہے۔آج ان کی سالگرہ ہے اور اس موقع کو وہ زورآزمائی کے طورپربھناناچاہتے تھے۔

اس سے پہلے جمعرات کو وہ دہلی میں تھے۔ان کے اس دورے کو کانگریس قیادت پر دباؤ بنانے کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔اس سال کے آخر میں گجرات میں انتخابات ہونے ہیں اور واگھیلا چاہتے تھے کہ پارٹی انہیں وزیراعلیٰ کاامیدواراعلان کردے،لیکن گجرات کانگریس اس پر دو دھڑوں میں منقسم تھی، شنکر سنگھ واگھیلا بمقابلہ بھرت سنگھ سولنکی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...