بھٹکل کے شمس اسکول میں تعلیمی معیار بڑھانے تربیت ایجوکیشنل سوسائٹی کا بڑا اعلان؛ ہر سال بیسٹ ٹیچر کودیا جائے گاعمرہ کا پروانہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th October 2017, 8:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11/اکتوبر (ایس او نیوز)  بھٹکل کا معروف  تعلیمی ادارہ شمس انگلش میڈیم اسکول میں تعلیمی معیار بڑھانے ، بچوں میں تعلیمی دلچسپی پیداکرکے اُنہیں مزید بہتر ڈھنگ سے  پڑھانے اور اسکول کے تعلیمی نتائج  کے گراف کو اوپر لے جانے  کے لئے بیسٹ ٹیچر کے ایوارڈ کے طور پر عمرہ کی سعادت کرانے کا  بڑا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق  اب ہرسال  اسکول میں بیسٹ ٹیچر  کا انتخاب کیا جائے گا اور اسکول انتظامیہ کی طرف سے بیسٹ ٹیچر کو عمرہ جانے کا مکمل  انتظام کیا جائے گا۔ یہ اعلان  تربیت ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر جناب عبدالقادر باشہ رکن الدین نے کیا۔ اساتذہ کے ساتھ منعقدہ خصوصی نشست میں اسکول کے تعلیمی معیار کو بڑھانے اور پوری تندہی اور دلچسپی کے ساتھ بچوں کو پڑھانے کے لئے انہوں نے ٹیچروں کو کئی ہدایات دیں اور کہا کہ آج گلف میں حالات ٹھیک نہ ہونے سے لوگ اپنے بچوں کو بھٹکل کے اسکولوں میں داخلہ کروانا خوش آئند بات ہے ۔ جس کے نتیجے میں ہمارے اسکولوں کے طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آج بھی گلف کے لوگ بچوں کو اچھی تعلیم دلانے کے لئے شمس اسکول کا انتخاب کرتے ہیں، ایسے میں ہمیں اپنے اسکول کی تعلیمی فضا کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

جناب باشہ صاحب نے کہا کہ اساتذہ کو جو تنخواہ دی جاتی ہے، اساتذہ کا رول تنخواہ دینے سے بھی بہت بڑا ہوتا ہے،  اساتذہ کے کردار اور اُن کی دی ہوئی تعلیم  سے  ہی پوری نسل پروان چڑھتی ہے، اسکول انتظامیہ ٹیچرس سے  جو Expect  کرتی ہے، ٹیچرس اُسی کے مطابق بہتر سے بہتر تعلیم اور تربیت بچوں کو فراہم کریں۔ 

جناب باشہ صاحب کے مطابق بیسٹ ٹیچر کے اعزاز کے لئے ٹیچر کی ہمہ جہت سرگرمی اور تحریکیت کو دیکھتے ہوئے  اولین ترجیح اُن ٹیچروں کو دی جائے گی  جن کے سبجیکٹ میں  سب سے زیادہ بچے   سو فیصدی مارکس حاصل کئے ہوں، اسی کے ساتھ ٹیچروں کا بچوں کے ساتھ سلوک، اُن کے برتائو اور دیگر اُمور کو بھی دیکھا جائے گا۔

جناب باشہ صاحب نے کہا کہ مرد ہو یا عورت، ہر ٹیچر بیسٹ ٹیچر کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔ غیر مسلم ٹیچروں کے بیسٹ ٹیچر اعزاز حاصل کرنے پر اُنہیں متعلقہ رقم دی جائے گی۔

انتظامیہ کے اعلان پر ٹیچروں نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ طلبا پر کافی توجہ دیتے ہیں، مگر اب اس اعلان کے بعد ہم ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ بچوں پر محنت کریں گے ،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس کے لئے ہمیں والدین کا بھی بھرپور تعائون حاصل ہوگا۔

اسکول سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا، انتظامیہ ممبر عبدالعزیز رکن الدین ندوی اور اسکول کے صدر مدرس محمد رضامانوی سمیت  سبھی ٹیچرس اور دیگر  ذمہ داران اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...