شاملی میں دو فرقوں کے درمیان فائرنگ اور پتھراؤ، پولس تعینات
شاملی،16؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش میں شاملی کے شہر کوتوالی علاقے میں معمولی بات کو لے کر دو فرقوں کے درمیان فائرنگ اور پتھراؤ کے بعد پولس فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔
پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اتوار کی شام شہر کوتوالی علاقے کے محلہ بركھنڈی میں سرور پیر کے پاس دكان سے بیڑی کا بنڈل خریدنے کے بعد پیسوں کو لے کر ہونے والی کہا سنی نے جلد ہی بھیانک شکل اختیار کر لی اور دونوں فرقوں کے لوگ آمنے سامنے آئے گئے اور پتھراؤ اور فائرنگ کرنے لگے۔ اطلاع پر افسر پولس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور حالات کو خراب ہونے سے بچا لیا۔
ہندو تنظیموں نے معاملہ پر اشتعال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ اکسانے کے لئے ایک مقامی سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر پر الزام لگایا جبکہ ایس پی لیڈر کا کہنا ہے کہ انہوں نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کے لئے دونوں اطراف کے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ اس معاملہ میں پولس نے سماج وادی پارٹی لیڈر سمیت تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔