دہشت گردی کے الزام سے باعزت بری مسلم شخص کے خلاف حکومت ہائی کورٹ سے رجوع، جمعیۃ علماء دہلی ہائی کورٹ میں بھی دیوبند کے ساکن ملزم کی پیروی کرے گی: گلزاراعظمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2018, 8:28 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 17فروری(ایس او نیوز؍پریس ریلیز)دہشت گردی کے الزامات سے باعزت بری ایک مسلم شخص کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب حکومت نے اس کی مقدمہ سے باعزت رہائی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کی جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے ملز م کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے معاملے کی اگلی سماعت پر حاضر ہوکر بذریعہ وکیل اپنے موقف کا اظہار کرنے کا حکم دیا ۔یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزم کوقانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی ۔گلزار اعظمی نے معاملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دیوبند سے تعلق رکھنے والے شاکر انصاری کو9؍ ماہ جیل کی اذیتوں سے اس وقت راحت حاصل ہوئی تھی جب پٹیالہ ہاؤس عدالت کے جج رتیش سنگھ نے 27؍ فروری 2017ء کو ملزم کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے قانون کی دفعات 18,18-B, 20 اور دفعہ 4 ایکسپلوزیو ایکٹ سے ڈسچارج کردیا تھا ۔گلزار اعظمی نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے وقت یہ کہا گیا تھا کہ ملزم جیش محمد نامی ممنوع تنظیم کا رکن ہے اور یہ ہندوستان میں دیگر ملزمین کے ہمراہ دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتا تھا نیز اس نے بم سازی کی ٹریننگ بھی حاصل کی تھی لیکن جمعیۃ علماء کے وکیل ایم ایس خان کے دلائل کے سامنے تحقیقاتی دستوں کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے اور خصوصی این آئی اے عدالت نے ملزم کو مقدمہ سے ہی ڈسچارج کردیا ۔گلزار اعظمی نے کہا ملزم کے خلاف داخل کی گئی اپیل پرجمعیۃ علماء دہلی ہائی کورٹ میں معاملے کی اگلی سماعت یعنی کے10؍ اگست کو جواب داخل کرے گی نیز اس تعلق سے ایڈوکیٹ ایم ایس خان کو ہدایت جاری کی گئی ہے ۔گلزار اعظمی نے کہا کہ آج کل ایسا دیکھنے میں آرہا ہیکہ ثبوتوں کی عدم دستیابی کے سبب نچلی عدالتیں جھوٹے مقدمات میں گرفتارمسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچارج کررہی ہیں لیکن ملزمین کو پریشان کرنے کے لیئے حکومتیں استغاثہ کے ذریعہ ہائی کورٹ میں نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل داخل کرکے انہیں کسی نہ کسی بہانے تکالیف پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی ہیں۔گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ ایک منعظم شازش کے تحت تحقیقاتی ایجنسیاں اپنی غلطیاں چھپانے کے لیئے نچلی عدالتوں سے ملزمین کو ملنے والی راحت کے خلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع ہوکر انہیں پھنسا رہی ہیں لیکن جمعیۃ علماء پیچھے نہیں ہٹے گی اور ملزمین کا دفاع اعلی عدالتوں میں بھی کیاجائے گا ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...