بی سی سی آئی کے خلاف پی سی بی کا کیس کمزور ہے:شہریار خان
لاہور ،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے خلاف پی سی بی کا کیس کمزور ہے، بورڈ کو ٹیبل ٹاک کرنی چاہیے۔پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریارخان کا کہنا تھاکہ پاک ہندوستان کرکٹ سیریز کے لئے پی سی بی کا کیس کافی کمزور ہے،بورڈ کو قانونی جنگ کے بجائے ٹیبل ٹاک کرنی چاہیے،دونوں بورڈز کے تعلقات خوشگوار ہوئے تو سیریز ہونے کے امکانات ہیں۔پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے شہریارخان کا کہنا تھاکہ سری لنکن ٹیم کی آمد کیلئے بہت محنت کی ہے۔سینئر پلئیر کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑے گا،لوگ میچ انجوائے کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے کرکٹ بورڈکے درمیان سیریز کے لیے ایم او یو سائن ہوا تھا لیکن ہندوستان کی جانب سے سیریز سے انکار پر پاکستان نے ہندوستانی بورڈکے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔