پاکستان کشمیر کی فکر چھوڑکر پہلے خود کوسنبھالے :شاہد آفریدی
کراچی،15؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کشمیر کی فکر نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے چار صوبوں کی تو مناسب طریقے سے حفاظت کر نہیں پا رہا ہے وہ کشمیر کی کیا حفاظت کر پائے گا۔پاکستان پہلے اپنے ملک کو اور لوگوں کو سنبھال لے اس کے بعد کشمیر کی فکر کرے۔دراصل آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے لیکن ہندوستان کو بھی کشمیر نہیں دیا جائے اور اسے الگ ملک بننے دیا جائے۔آفریدی نے کہا کہ کشمیر میں انسانیت زندہ رہنی چاہئے جو لوگ مر رہے ہیں وہ تو نہیں ہونا چاہئے۔کشمیر کو اپنے آپ میں رہنے دو۔انہوں نے کہا کہ چاہے لوگ کسی بھی مذہب کے ہوں اگر وہ مرتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے۔