ورلڈ الیون میں ہندوستانی کھلاڑی بھی ہوتے تو اچھا ہوتا:شاہد آفریدی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th September 2017, 3:52 PM | اسپورٹس |

لاہور،11ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی ورلڈ الیون کے پاکستان آنے سے بہت خوش ہیں اور وہ اسے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹرز بھی اس ورلڈ الیون میں ہوتے تو بہت اچھا ہوتا۔شاہد آفریدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کی محبت میں لاہور آئے ہیں اور پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان بارہ ستمبر کو ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ دیکھیں گے۔یہ ہر پاکستانی کے لیے اہم موقع ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کے رکے ہوئے سلسلے کو دوبارہ جاری کرنے کی کوششیں کامیاب ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں جس کا سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی اور ان کی پوری ٹیم کے سرجاتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے اس دورے سے دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا کہ پاکستان امن اور پیار ومحبت کی جگہ ہے اور یہاں کے لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور وہ کرکٹرز کو اپنے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں آئی سی سی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جس نے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مکمل حمایت کی۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بالکل ہونی چاہیے ۔اس کی کمی یہاں شدت سے محسوس کی جارہی تھی اور یہاں کے گراؤنڈز صحیح استعمال نہیں ہورہے تھے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر اس ورلڈ الیون میں بھارت کے بھی ایک دو کرکٹرز شامل ہوتے اس سے دنیا کو اچھا پیغام جاسکتا ہے کیونکہ کھیلوں کے ذریعے بڑے بڑے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی بین الاقوامی کرکٹ گزشتہ سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد اختتام کو پہنچ چکی ہے اور اب وہ پاکستان سپر لیگ اور انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا دِیاب کھروری دبئی کی سی بی ایس ای نیشنل فٹ بال ٹیم میں منتخب؛ نیشنل چمپن شپ میں حصہ لینے انڈیا روانہ

بھٹکل کے نوجوان جہاں دبئی اور گلف ممالک میں تعلیم کے میدان میں بازی ماررہے ہیں تو وہیں کھیل کے مقابلوں میں بھی بہترین پرفارمینس پیش کرتے ہوئے نہ صرف بھٹکل، بلکہ پورے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک بھٹکل مسلم جماعت کے سابق جنرل سکریٹری جناب رحمت اللہ راہی کا فرزند ...

بھٹکل رویل ٹیم کا کھلاڑی کرناٹک اسٹیٹ کبڈی ٹیم کے لئے منتخب؛ 4 نومبر کو جھارکھنڈ میں کھیلے گا پہلا میچ

بھٹکل کے اسپورٹس شائقین کے لئے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ بالاخر بھٹکل کا ایک کھلاڑی کافی عرصہ بعد کرناٹک اسٹیٹ انڈر 16 کبڈی ٹیم کے لئے منتخب ہوگیا ہے۔ بھٹکل رویل اسپورٹس سینٹر کا کھلاڑی صیام رکن الدین شیکھرے اُن 300 کھلاڑیوں میں سے منتخب ہوا ہے جو بنگلور میں منعقدہ کھلاڑیوں کے سلیکشن ...