کامن انٹرنس ٹیسٹ میں شاہین کالج بیدر کے طالب علم کی تاریخ ساز کامیابی ؛ریاستی سطح پرملا اول رینک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd June 2018, 6:07 PM | ریاستی خبریں |

بیدر3؍ جون(ایس او نیوز؍محمدامین نواز) جنوبی ہند کی  ریاستِ کرناٹک کے شہر بیدر میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے والا تعلیمی ادارہ شاہین ادارہ  جات بیدر کے طالبِ علم ونیت میگور نے حال ہی میں ہوئے پی یو سی سالِ دوم کے امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب   سی ای ٹی (کامن انٹرنس ٹیسٹ)   میں بھی ریاستی سطح پر تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے اور ریاست بھر میں ویٹرنری میں پہلا رینک حاصل کیا ہے۔ یہ رینک دراصل شاہین ادارہ جات کو حاصل ہوا ہے، جن کی زیرنگرانی ایک طالب العلم نے  اول رینک سے کامیابی حاصل کی ہے تو دیگر طلبہ نے بھی  نمایاں کامیابی درج کرتے ہوئے 26واں، 37 واں، 40واں ،   58واں،  66 واں،  88 واں اور 91 واں رینک اپنے نام کرلیا ہے۔

گذشتہ سال شاہین پی یو کالج کے طالبِ علم جی ناصر حسین اور طالبہ وچنا شری دونوں نے  ریاستی سطح پر تیسرا رینک حاصل کیا تھا۔اس طرح امسال شاہین کالج کے پی یو سی سالِ دوم کے طالبِ علم ونیت میگور نے CETمیں ریاستی سطح پر پہلا رینک حاصل کر کے نہ صرف شاہین ادارہ جات کا بلکہ پورے   شہر  بیدر کا نام روشن  کردیا ہے۔

خیال رہے کہ پی یو سی سالِ دوم کے نتائج میں بیدر ضلع کا مقام سب سے آخری تھا جس سے بیدر کے عوام بالخصوص طلبہ برادری میں مایوسی چھاگئی تھی ‘لیکن شاہین پی یو کالج کے طلبہ نے زبردست پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بیدر ضلع کے عوام کے  مایوس چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں ۔ ونیت میگو ر کے ساتھ ساتھ  شاہین پی یو کالج کے عادل حسین نے آٹھواں رینک ‘کلے اندرانی نے26واں رینک‘ نندنی نے 37 واں رینک‘ عائشہ تسکین نے40واں رینک ‘اسنہا نے 58واں رینک ‘ سمیہ بیگم نے 66 واں رینک‘ اشوتوش مشرا نے 88 واں رینک اور شیخ محمد عادل نے 91 واں رینک  حاصل کرتے ہوئے عظیم الشان کامیابی حاصل کی ہے ۔

 شاہین ادارہ جات کے طلبا کے شاندار پرفارمینس پر اب بیدر میں جشن کا ماحول ہے‘ طلباء و طالبات  میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے صحافیوں کو بتایا کہ آج شاہین پی یو کالج کے طالبِ علم نے ریاست میں CETمیں پہلا رینک حاصل کرکے  بلند سطح پر ادارہ کا نام روشن کیا ہے ۔ انھو ں نے ونیت میگور کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں اور ان کے والدین کو ا س تاریخ ساز کامیابی پر مبارکباد پیش کیاور کہا کہ ونیت میگور انتہائی ذہین  اوربلند حوصلہ رکھ کر محنت کرنے والا  طالبِ علم ہے ۔

انھو ں نے بتایا کہ یہ سب اللہ کا کرم اور اُس کا احسان  ہے کہ اُس نے ہماری کوششوں کو کامیاب بنایا ۔ مزید کہا کہ ہم نے اپنے ادارہ میں طلباء کو جس طرح  ماہر و تجربہ کا رلیکچرر کی نگرانی میں تعلیم اور تربیت دے رہے ہیں  یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج شاہین کالج ریاستی سطح پر CET میں پہلا رینک حاصل کرکے اپنا منفرد مقام بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔